قلم ہے وجہ نشاط وسرور فکروخیال

قلم ہے وجہ نشاط وسرور فکروخیال

Table of Contents

قلم ہے وجہ نشاط وسرور فکروخیال

از : واصف رضا واصف

قلم ہے وجہ نشاط وسرور فکروخیال
قلم ہے وجہ نشاط وسرور فکروخیال

قلم ہے وجہ نشاط وسرور فکروخیال
قلم براے بیاض ادب ہےحسن وجمال

قلم ہے بحر معانی کا گوہر نایاب
قلم ہے کعبہ ٕفضل وکمال کامیزاب

قلم سکھاتا ہے آداب درس آگاہی
قلم ہمیشہ دکھاتا ہے تیور شاہی

قلم غرورکی شاخوں کوتوڑ دیتاہے
قلم تعلق بے ربط جوڑ دیتا ہے

قلم ہے مژدہ باد بہار فصل خریف
قلم قبیلہ ٕارباب ذوق کا ہے حلیف

قلم ہے خلد محبت کی داٸمی زینت
قلم ہے روے عروس خیال کی طلعت

قلم میانہ روی کاسبق پڑھاتاہے
قلم نشیب وفراز ہنر دکھاتاہے

قلم نے زیست کےلمحات مشکبارکیے
قلم نے مزرعِ دل زار لالہ زار کیے

قلم کلاہ کمالات کا نگینہ ہے
قلم سمندر الفاظ کا سفینہ ہے

قلم حضورکی عمدہ صفات لکھتاہے
قلم ہمیشہ پتےہی کی بات لکھتاہے

قلم ہے تیغ مہند عدو کی گردن پر
قلم ہےبرق کی صورت نبی کےدشمن پر

قلم نگاہ سخنور کو نور دیتاہے
قلم ادیب کے دل کوسروردیتاہے

قلم ہی لکھتاہے انصاف وعدل کامضموں
قلم ہی بھرتاہے قرطاس کی رگوں میں خوں

قلم ہی فتح وظفرمندی کی علامت ہے
قلم عروج ، بلندی نشان عظمت ہے

قلم دلیر بہادر جری دلاور ہے
قلم غریب نہیں ہے غریب پرورہے

*قلم* ہے موصل راہ صداقت وعرفاں
*قلم* نے عقدہ ٕ دشوار کردیا آساں

قلم ہے زہر ہلاہل کے واسطےتریاق
قلم ادارہ فن سے کراتاہےالحاق

قلم ہے بیش بہاشٸ قلم ہے سرخ عقیق
قلم سے رونما ہوتے رہے ہیں کار دقیق

قلم ہے واصف محبوب خالق اکبر
قلم ہے ناشر پیغام ساقی کوثر

رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

جب مدینے سے عطا خیرات ہو تو نعت ہو

نعت شریف،جو لب پر مرے یا نبی یانبی ہے

نعت،تیرے جمال نے حیرت میں ڈال رکھا ہے

کرتے رہیں حضور کی مدحت ہزاربار

نہ پوچھ مجھ کو ملا کیا سے کیا مدینے سے

نعت نبیﷺکوئے نبی کا در ہو کہ دیوار  خوب ہے

نعت،ذکر وجہ کن کی رفعت لاجواب

شیئر کیجیے

Leave a comment