نعت شریف

نعت،ذکر وجہ کن کی رفعت لاجواب

Table of Contents

نعت شریف

از: غلام ربانی شرف نظامی

نعت شریف
نعت شریف

ذکر وجہ کن کی رفعت لاجواب
شافع محشر کی عظمت لاجواب

بن گیا یثرب جو طیبہ اے نبی
ہے ترے قدموں کی برکت لاجواب

جس نے دیکھا اک نظر وہ کہہ اٹھا
ہے رخ آقا کی طلعت لاجواب

اے شہنشاہ مدینہ آپ کی
سیرت و کردار و صورت لاجواب

مومنو! پڑھتے رہو ان پر درود
ان کی مل جائے گی قربت لاجواب

اللہ اللہ پائے ناز مصطفیٰ
عرش کی ہے زیب و زینت لاجواب

باغ طیبہ تیرے پھولوں کے طفیل
ہے مری سانسوں میں نکہت لاجواب

ہے نمونہ حکمرانوں کے لیے
چار یاروں کی خلافت لاجواب

میرے آقا آپ کے نعلین سے
ہوگئی ہے مجھ کو نسبت لاجواب

ہوں مصیبت میں شہا میں مبتلا
کیجئے چشمِ عنایت لاجواب

ہیں علیِ مرتضی شیرِ خدا
گوہرِ تاج امارت لاجواب

ہیں مرے غوث الوری خواجہ پیا
صاحب فضل و کرامت لاجواب

باغ جنت کو لبھاتی ہے شرفؔ
گنبد خضری کی زینت لاجواب

از: غلام ربانی شرف نظامی

اٹالہ الہ آباد

مزید پڑھیں

نعت شریف،جو لب پر مرے یا نبی یانبی ہے

نعت،تیرے جمال نے حیرت میں ڈال رکھا ہے

کرتے رہیں حضور کی مدحت ہزاربار

نہ پوچھ مجھ کو ملا کیا سے کیا مدینے سے

نعت نبیﷺکوئے نبی کا در ہو کہ دیوار  خوب ہے

شیئر کیجیے

Leave a comment