نعتِ نبی ﷺ

نعت شریف،جو لب پر مرے یا نبی یانبی ہے

Table of Contents

نعت نبیﷺنعتِ نبی ﷺ

جو لب پر مرے یا نبی یانبی ہے
اسی سے تو ہر بات میری بنی ہے

میں کیوں در بدر جا کے دامن پساروں
نبی مل گئے اب مجھے کیا کمی ہے

انھیں غیب کا علم رب نے ہے بخشا
نبی پر عیاں ہر خفی و جلی ہے

خدا کی قسم لیتے ہی نامِ آقا
میری روح کو فرحتِ نو ملی ہے

مرے مصطفٰے کا دیار اللہ اللہ
جہاں بے طلب ہو عطا در یہی ہے

میں ہوں خوش مقدر کہ رب کے کرم سے
ملی مجھ کو حسانؓ کی پیروی ہے

اے ہندی مسلمانوں خائف ہو کیونکر
محافظ تمہارا وہ ہند الولی ہے

کرم ہے یہ احمد رضا کا اے "زاہد”
جوعشق نبی کی یہ دولت ملی ہے

محمد زاہد رضا بنارسی
حبیبیہ رضویہ گوپی گنج,
بھدوہی,یوپی۔انڈیا

نعت،تیرے جمال نے حیرت میں ڈال رکھا ہے

شیئر کیجیے

Leave a comment