مسلم لڑکیوں کی غیر مسلموں سے شادی

مسلم لڑکیوں کی غیر مسلموں سے شادی

Table of Contents

مسلم لڑکیوں کی غیر مسلموں سے شادی

ازقلم : محمد ہاشم اعظمی مصباحی

مسلم لڑکیوں کی غیر مسلموں سے شادی
مسلم لڑکیوں کی غیر مسلموں سے شادی

مکرمی : آج کل آئے دن اخبارات میں پڑھنے اور سننے میں یہ خبریں آرہی ہیں کہ فلاں لڑکی اپنے اہل خانہ کی رضامندی کے بغیر اپنے ایک شناسا کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی بلکہ معاملہ اب تو اس قدر آگے بڑھ گیا ہے کہ مسلمان لڑکیاں اپنے غیر مسلم ساتھی ، عاشق اور دوست کے ساتھ نکل جارہی ہیں ،

ابھی چند دنوں پہلے مسلمانوں کے اجتماعی و دینی معاملات میں دلچسپی رکھنے والے ایک صاحب علم نے اس حقیقت کا انکشاف کیا کہ میرے رہائشی شہر کے قریب ایک صنعتی شہر میں 200 سے زائد مسلمان لڑکیوں نے غیر مسلموں سے شادی کرلی ہے اور اس سےبھی کربناک و افسوسناک خبر یہ کہ حیدرآباد کی ایک اعلی تعلیم یافتہ شکل و صورت کی مالک دولت مند باپ کی 24 سالہ بیٹی ایک موچی ذات کے 40 سالہ ہندو سے عشق و معاشقہ کے بعد شادی کرلیتی ہے

اور جب اس شادی کو رسمی شکل دینے کی بات آئی تو اس تقریب میں اس لڑکی کا نام نہاد مسلمان باپ اپنے پچاس سے زائد رشتہ داروں کے ساتھ بڑی گرم جوشی سے شرکت کرتا ہے یہ اور اس قسم کی خبریں جو آئے دن اخبارات کی زینت بن رہی ہیں اس امر کی عکاسی کررہی ہیں کہ موجودہ دور میں مسلمان نہ صرف اپنا دین و اخلاق بلکہ اپنا تشخص بھی کھوتے جارہے ہیں.ان خبروں سے مسلمان خصوصاً نوجوان اور بالاخص دیندار نوجوان گہرے قلق و اضطراب کے شکار نظر آرہے ہیں

بہت سے قومی غیرت رکھنے والے کالم نویس اخبارات میں اپنے رنج و الم، غم وغصہ کا اظہار بھی کررہے ہیں کوئی اسے آر ایس ایس کی سازش کا نام دے رہا ہے ، کوئی لڑکی کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے اور کچھ لوگ شادی بیاہ سے متعلق معاشرہ میں پائی جانے والی غیر ضروری رسم و رواج کو بیماری کا اصل سبب بتلا رہا ہے.

مذکورہ حالات کے تناظر میں ممبئی سے میرے دو صحافی دوست شکیل رشید اور ایم ودود ساجد کی تحریری گفتگو نے مجھے تڑپا دیا۔۔ انہوں نے ممبئی شہر کے تعلق سے بہت ہی ہوش ربا نکات درج کئے ہیں اسے آپ بھی پڑھئے: "بھائی ودود ساجد یہ غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ مسلم لڑکیوں کی شادی کی وباء خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے ۔ممبئی میں روزانہ کچھ لڑکیاں کورٹ میرج کر رہی ہیں ۔

حیرت یہ ہے کہ ان میں ان گھروں کی بچیاں بھی ہوتی ہیں جو مذہبی ہوتے ہیں ۔مسلم نوجوانوں کا ایک گروپ اس سلسلے میں کام کر رہا ہے وہ باقاعدہ کورٹ نوٹس کا مطالعہ کر کے گھروں میں پہنچ کر بچیوں کو سمجھاتا ہے جن کی قسمت میں ایمان ہوتا ہے وہ تو مان جاتی ہیں اور شادی نہیں کرتیں لیکن زیادہ تر بچیاں نہیں مانتیں والدین بے بسی سے ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں ۔

اب سنا ہے کہ کورٹ نوٹس کو عام کرنے کا یہ سسٹم بند ہونے والا ہے ۔ دوسری طرف وہ بچیاں ہیں جو کورٹ جائے بغیر بھاگ جاتی ہیں ۔معاملہ سنگین ہے اور اس کا حل نکلنا ضروری ۔ رہی بات والدین کی تو اکثر یہی کہتے ہیں کہ انہوں نے تو اپنی بچی کو خوب دین سکھایا تھا یہ کیسے ہو گیا؟ شاید انہیں ہوش ہی نہیں رہتا کہ بچی پر نگاہ رکھیں ۔

میں اس ضمن میں علماء کو ان کے رول کی یاد نہیں دلاؤں گا کیونکہ وہ بڑی آسانی سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے تو اس پر خوب بات کی ہے نصیحت کی ہے ڈرایا ہے۔۔” شکیل رشید صاحب کے اس بہت اہم تبصرے پر ایم ودود ساجد نے جو لکھا وہ یہ ہے: شکیل بھائی۔۔آپ نے بڑی ہوش ربا خبر دی ہے لیکن کیا کبھی خود ان کے ماں باپ نے غور کیا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔۔۔؟

یا سمجھ داراہل محلہ’ اہل علاقہ اور اہل شہر نے کبھی اس کا جائزہ لیا۔۔۔؟آپ کی اطلاع کے مطابق اگر ایسا مذہبی گھرانوں میں ہورہا ہے تو پھر علماء کا کیا قصور۔۔۔؟ جب یہ مذہبی گھرانے ہی اپنی لڑکیوں کو نہیں روک پا رہے ہیں تو یہ علماء کیسے روک پائیں گے جن کو یہ لڑکیاں دن رات گالیاں دیتی ہیں ۔۔۔

اگر یہ لڑکیاں اپنے دین دار ماں باپ کو دیکھ کر بھی غیروں کے ساتھ کورٹ میریج کر رہی ہیں تو پھر اسلام کو ان کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ حیرت ہے شکیل بھائی کہ کوئی جاکر ان کے "مذہبی” ماں باپ سے پوچھنے کی ہمت نہیں کر رہا ہے لیکن علماء کے کان ضرور اینٹھے گا۔۔۔ کیا علماء کو ان کے ماں باپ نے کوئی ٹھیکہ دیا تھا۔۔۔ کوئی فنڈ دیا تھا کہ ان کی لڑکیوں پر نظر رکھنا اور انہیں غیروں کے ساتھ بھاگنے مت دینا۔۔۔ کیا علماء کا یہی کام رہ گیا ہے۔۔ شکیل بھائی’ غور کیجئے گا۔۔۔

میں اپنے گھر کا خود ذمہ دار ہوں شکیل بھائی ۔۔بحمد الله میرے چار بچوں میں بڑی اولاد دو بیٹیاں ہیں ۔۔۔ بچپن سے یہ وقت آگیا ہے ‘ خود اسکول کالج چھوڑ کر آتے ہیں ۔۔ خود لے کر آتے ہیں ۔۔ ہر گھنٹے دو گھنٹے میں خبر گیری کرتے ہیں ۔۔ رات کو لے کر بیٹھتے ہیں ۔۔ ان سے مسائل پوچھتے ہیں ۔۔ انہیں فرائض بتاتے ہیں ۔۔ انہیں بتاتے ہیں کہ تم کون ہو اور تمہاری ذمہ داری کیا ہے۔۔ انہیں بتاتے ہیں کہ تم سے ہماری عزت وآبرو وابستہ ہے۔۔۔ انہیں بتاتے ہیں کہ تم خدیجہ’ عائشہ اور فاطمہ ہو۔۔۔ انہیں بتاتے ہیں کہ تم سے اسلام اور پیغمبر اسلام کی عظمت وابستہ ہے۔۔۔

مذہبی گھرانوں کو یہ کیوں نہیں کرنا چاہئے کہ اپنی بچیوں کی شادیاں بالغ ہوتے ہی کردیں ۔۔۔ کیا یہ کام کرنے کوئی مولوی آئے گا۔۔۔؟ شکیل بھائی سارا قصور بے فکر اور غافل ماں باپ کا ہے۔۔۔ وہ ایسا ماحول فراہم کرتے ہیں ۔۔۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ انہیں اس سے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا کہ ان کی بچی ایک غیر کے ساتھ بھاگ گئی ۔۔۔ یہ تو آپ اور ہم ہیں جو تڑپتے ہیں ۔۔۔”

ازقلم : محمد ہاشم اعظمی مصباحی

نوادہ مبارکپور اعظم گڈھ یو پی

مزید پڑھیں

پڑوسی اقوام کی اسلام کے خلاف سازشیں

مسلم سیاسی پارٹی:مفید یا مضر ایک تجزیہ قسط دوم

مسلم سیاسی پارٹی مفید یا مضر: ایک تجزیہ قسط اول

مہر کی مقدار کیا ہے ؟

کیا جہیز ہی لعنت ہے …؟؟؟

جہیز اور اس کا سد باب

شیئر کیجیے

Leave a comment