عطاے حضرت صدر شریعت حافظ ملت

عطاے حضرت صدر شریعت حافظ ملت

Table of Contents

عطاے حضرت صدر شریعت حافظ ملت

عطاے حضرت صدر شریعت حافظ ملت

از: واصف رضا واصف

عطاے حضرت صدر شریعت حافظ ملت
ضیاے شمع بزم علم و حکمت حافظ ملت

جمال خانہ ٕ رشد و ہدایت حافظ ملت
کتاب زہد و تقوی کی عبارت حافظ ملت

جہاں میں ہرطرف ہے تیرے استقلال کاشہرہ
مسلم ہے تری علمی جلالت حافظ ملت

خدا کا فضل ہے تجھ پر ہوا ہے عمربھرتجھ سے
فروغ دین مہتاب رسالت حافظ ملت

گلاب اشرفیہ پر ترے فیض و عنایت کا
برستا ہے سحاب نور و نکہت حافظ ملت

بلاتخصیص عام وخاص تیرے نوری کوچے میں
رواں ہے قلزم جود و سخاوت حافظ ملت

تری یادوں کے جگنو خانہٕ دل میں چمکتے ہیں
فراہم دل کو ہے نور مسرت حافظ ملت

قلم بھی آج عش عش کررہاہے برسر قرطاس
کہ ہیں قرطاس وخامے کی جوزینت حافظ ملت

ترے دربار کے سگ میں گناجاتاہے واصف جب
ہوکیوں پھرشاہی ٹکڑوں کی ضرورت،حافظ ملت

عقیدت کیش
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں:

السلام اے اشرفیہ کے مٶسس السلام

حافظ ملت اے علم وفضل کے کوہ گراں

منقبت درشان حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

مرادآباد سے تشریف لاے حافظ ملت 

ماشاءاللہ کو بہ کو تم ہو

ترے ہی کدو کاوش سے عروج اشرفیہ ہے

امیر کاروان علم و فن ہیں حافظ ملت

شیئر کیجیے

Leave a comment