ترے ہی کدو کاوش سے عروج اشرفیہ ہے

ترے ہی کدو کاوش سے عروج اشرفیہ ہے

Table of Contents

درشان حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

واصف رضا واصف

ترے ہی کدو کاوش سے عروج اشرفیہ ہے
ترے ہی کدو کاوش سے عروج اشرفیہ ہے

شہ کونین کی الفت نے یہ اعزاز بخشا ہے
کہ اہل حق کے لب پر حافظ ملت کا چرچا ہے

رخ کردار روشن ہے ضیاے ماہ تقوی سے
بڑا شفاف تیری زندگی کا آبگینہ ہے

ترا خون جگر شامل ہے تعمیر وترقی میں
ترے ہی کدو کاوش سے عروج اشرفیہ ہے

کبھی بھی پاےاستقلال میں لغزش نہیں آٸی
بحمداللہ تیری استقامت رشک افزا ہے

فروغ علم و حکمت میں نمایاں نام ہے تیرا
تری تبلیغ اور خدمات کا قاٸل زمانہ ہے

ہے گزری عمر تیری سنت سرورکےسانچےمیں
تن ہستی پہ تیرے پارساٸی کا لبادہ ہے

ترے ہرکام میں اخلاص کاعنصررہاغالب
کتاب جہد حرص و آز سے بالکل معری ہے

یہ فیضان حضور حافظ ملت ہے اے واصف
مبارک پور کا اکناف عالم میں جوشہرہ ہے

عقیدت کیش
واصف رضا واصف مدھوبنی بہار

 

مزید پڑھیں:

حافظ ملت اے علم وفضل کے کوہ گراں

منقبت درشان حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

مرادآباد سے تشریف لاے حافظ ملت 

ماشاءاللہ کو بہ کو تم ہو

Like this article?

Share on Facebook
Share on Twitter
Share on Whatsapp
Share on E-mail
Share on Linkedin
Print (create PDF)

Leave a comment

Related Posts

حالات حاضرہ

مدارسِ اسلامیہ کا فکری رجحان

یاد رہے کہ یہ مدارسِ اسلامیہ نہ دہشتگردی کی تعلیم دیتے ہیں نہ ہی یہ دہشتگردی کے اڈے ہیں- البتہ ایسا الزام لگانے والے مسلم دشمن تنظیمیں ضرور دہشتگردی کا ارتکاب کرتی رہتی ہیں

Read More »

Donation For Hosting & Domain Renewal

We need your help

آپ کے اپنے اس محبوب ویب پورٹل کو جاری رکھنے میں ہماری مدد کیجیے۔

8957165697

Account Number: 693302010009588

Union Bank Of India

Account Holder Name: Mohd Salman Farsi

IFSC: UBIN0569330