Islamic Articles, Naat, Manqabat etc

Read Here For Free

امیر کاروان علم و فن ہیں حافظ ملت

امیر کاروان علم و فن ہیں حافظ ملت

درشان حضورحافظ ملت علیہ الرحمہ

امیر کاروان علم و فن ہیں حافظ ملت
امیر کاروان علم و فن ہیں حافظ ملت

امیر کاروان علم و فن ہیں حافظ ملت
اسیر گیسوے شاہ زمن ہیں حافظ ملت

لرزتا ہے وجود اہل باطل جن کی ہیبت سے
بحمداللہ وہ باطل شکن ہیں حافظ ملت

ہویدا ہے جبین زیست سے نور برو مندی
کہ بحر فضل کے در عدن ہیں حافظ ملت

مثال مہر تابندہ عیاں ہے کارناموں سے
وقار و نازش اہل سنن ہیں حافظ ملت

فروغ دین مصطوی کاجذبہ دل میں پنہاں ہے
عزیمت کی ڈگر پر گامزن ہیں حافظ ملت

گلاب اشرفیہ ان کے صدقے مشک افزاہے
بہار و بہجت رنگیں چمن ہیں حافظ ملت

منور قلب ہے نور ولاے شاہ بطحاسے
ہمیشہ یاد سرور میں مگن ہیں حافظ ملت

جہاں میں چارسوشہرہ ہےان کےعزورفعت کا
اے واصف رونق صد انجمن ہیں حافظ ملت

عقیدت کیش
واصف رضا واصف مدھوبنی بہار

 

مزید پڑھیں:

حافظ ملت اے علم وفضل کے کوہ گراں

منقبت درشان حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

مرادآباد سے تشریف لاے حافظ ملت 

ماشاءاللہ کو بہ کو تم ہو

ترے ہی کدو کاوش سے عروج اشرفیہ ہے

Spread The Love

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts

جوا کی مذمّت
مضامین

جوا کی مذمّت

جوا کی مذمّت از : محمد ذاکر فیضانی سکندری دینِ اسلام نے اپنے ماننے والوں کو ہر اس کام اور عادت سے روکا ہے جس

Read More »

Donation For Hosting & Domain Renewal

We need your help

آپ کے اپنے اس محبوب ویب پورٹل کو جاری رکھنے میں ہماری مدد کیجیے۔

8957165697

Account Number: 693302010009588

Union Bank Of India

Account Holder Name: Mohd Salman Farsi

IFSC: UBIN0569330