ماشاءاللہ کو بہ کو تم ہو

ماشاءاللہ کو بہ کو تم ہو

Table of Contents

عارفانہ رنگ
درشان حضورحافظ ملت علیہ الرحمہ

عقیدت کیش: واصف رضا واصف

 

ماشاءاللہ کو بہ کو تم ہو
ماشاءاللہ کو بہ کو تم ہو

دل نے کی جس کی جستجو تم ہو
لب پہ ہے جس کی گفتگو تم ہو

جب بھی ہوتی ہے آرزوے وصال
ایسا لگتا ہے روبرو تم ہو

جو بھی دیکھے جمالیاتی کشش
بول اٹھے کہ خوب رو تم ہو

ہرطرف ذکر روے تاباں ہے
ماشاءاللہ کو بہ کو تم ہو

تم ہو وجہ فروغ زہدو ورع
صاحب کشف باوضو تم ہو

شہد ٹپکے تمھارے لہجے سے
خوش تکلم ہو خوش گلو تم ہو

سرنگوں تم کو کون کرپاے
للہ الحمد سرخرو تم ہو

رہ نماے منازل ِ عرفاں
ماحی ٕ فتنہ ٕ عدو تم ہو

تم سے مہکا دماغ واصف ہے
رشک گلشن ہو مشکبو تم ہو

عقیدت کیش
واصف رضا واصف مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں:

حافظ ملت اے علم وفضل کے کوہ گراں

منقبت درشان حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

مرادآباد سے تشریف لاے حافظ ملت 

شیئر کیجیے

Leave a comment