پڑوسی اقوام کی اسلام کے خلاف سازشیں
از قلم: طارق انور مصباحی
بھارت میں ہماری پڑوسی قومیں اسلام کے خلاف مسلسل ریشہ دوانیاں کرتی ہیں۔ہمیشہ سازشوں کی گرم بازاری رہتی ہے۔چند قلم کاران اس جانب متوجہ ہوئے ہیں,لیکن یہ تعداد ناکافی ہے۔ہم نے بھی”پیغام امن ریسرچ کمیٹی"کے ذریعہ اسی فرض کی ادائیگی کی کوشش کی ہے۔
تحریک شدھی کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور تحقیقی والزامی ہر دو قسم کے جواب دیں۔الزامی جواب میں یہ ضرور لحاظ رہے کہ فتنہ دب جائے,لیکن کوئی فتنہ ابھر نہ سکے۔صرف ماہر قلم کاران الزامی جوابات کی طرف پیش قدمی کریں۔دیگر حضرات تحقیقی جوابات رقم فرمائیں۔
ابتدائی مرحلہ میں اردو میں جوابات رقم کریں۔اردو مضامین میں سے جو مضمون رفع فتنہ کے لئے مؤثر ہوں۔ان کے ہندی تراجم بھی شائع کریں۔
ہر باطل جماعت کا رد لازم ہے,کیوں کہ اہل باطل دراصل اسلام کی شکل وصورت کو مسخ کر کے اہل عالم کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ہماری خموشی اور بے توجہی دونوں ہمارے لئے مضر ہیں۔قرب قیامت کا حال ہمیں معلوم نہیں,لیکن ابھی ایسی کوئی امید نہیں کہ بھارت میں ہماری حکومت قائم ہو سکے,لہذا بے سروسامانی کے عالم میں بھی ہمیں اللہ ورسول(عز وجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم)پر بھروسہ کرتے ہوئے مناسب انداز میں کام کرنا ہے۔جب ہم آگے بڑھیں گے,تب دیگر اقوام کے انصاف پسند لوگ ہمارے ساتھ آئیں گے۔
ہم خاموش رہیں یا جواب دیں۔دشمن بہر حال ہم پر یلغار کرتا رہے گا۔اب ہمیں سیلف ڈیفنس کے طریق کار پر عمل کرنا ہے۔ہر جمہوری دستور میں سیلف ڈیفنس کی اجازت ہوتی ہے۔اس کے قواعد وقوانین ہوتے ہیں۔ضرورت پڑنے پر وکیلوں سے رجوع کریں۔ان سے مشورہ لیں۔