از: واصف رضا واصف
عاشق شاہ ذیشاں ابوالفیض ہیں
دین حق کے نگہباں ابوالفیض ہیں
نور شمع شبشتاں ابوالفیض ہیں
رونق بزم عرفاں ابوالفیض ہیں
قاٸم اللیل ہیں صاٸم الدہر بھی
عامل درس قرآں ابوالفیض ہیں
دشمنان شہنشاہ دیں کے لیے
تیغ مسلول براں ابوالفیض ہیں
ہرطرف جس کی پھیلی ہے رخشندگی
علم کے ماہ تاباں ابو الفیض ہیں
خالق کل نے ان کو کیا باکمال
واقف رمز پنہاں ابوالفیض ہیں
بےکسوں کے لے ہیں وہ حاجت روا
حامی درد منداں ابوالفیض ہیں
جس کی خوشبوسےعشاق ہیں شادکام
فیض کا وہ گلستاں ابوالفیض ہیں
کیالکھےان کی مدحت میں واصف رضا
باالیقیں فضل رحماں ابوالفیض ہیں
عقیدت کیش
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار