عطاے شافع روز جزا ہیں حافظ ملت
از : واصف رضا واصف
یکے از مردمان باصفا ہیں حافظ ملت
ضیاے شمع راہ ارتقا ہیں حافظ ملت
مراد و مرجع اہل ولا ہیں حافظ ملت
مریضان محبت کی دوا ہیں حافظ ملت
زجاج زندگانی پہ چمک ہے زہدو تقوی کی
سراپا متقی و پارسا ہیں حافظ ملت
براے اہلسنت ان کی ہستی ایک نعمت ہے
عطاے شافع روز جزا ہیں حافظ ملت
پڑھاتے ہیں سبق خلق خدا کووہ معارف کا
رہ عرفان حق سے آشنا ہیں حافظ ملت
براے قلب مضطر ذکر ان کاوجہ راحت ہے
یقینا دافع رنج و عنا ہیں حافظ ملت
جوساری زندگی چلتے رہے نقش شہ دیں پر
اک ایسے عاشق خیرالوری ہیں حافظ ملت
ترقی کی ڈگر پر گامزن ہے لمحہ لمحہ یہ
کہ قصر اشرفیہ کی بنا ہیں حافظ ملت
غریبوں مفلسوں کےواسطےحاجت رواٹھہرے
اے واصف پیکر جودو سخا ہیں حافظ ملت
عقیدت کیش
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار