ابھی بھی دشمنوں پرخوف ہےطاری قتادہ کا

ابھی بھی دشمنوں پرخوف ہےطاری قتادہ کا

Table of Contents

ابھی بھی دشمنوں پرخوف ہےطاری قتادہ کا

واصف رضا واصف

مسلم ہے جہاں میں رتبہ ٕ عالی قتادہ کا
شجاعت میں نہیں ملتا کوئی ثانی قتادہ کا

سرافرازی میسر کیوں نہ ہودارین میں ان کو
حبیب خالق اکبر ہے جب والی قتادہ کا

طلبگاران ِ بخشش آٶ زنبیل طلب لےکر
ہے بحر فیض واکرام وعطا جاری قتادہ کا

جہان عشق و الفت میں انھیں کا بول بالاہے
کھنکتا ہے بہر سو سکہ ٕ غالی قتادہ کا

دھلو آکر یہاں پر چہرہ باطن جہاں والو
ہراک لمحہ رواں ہے چشمہ ٕصافی قتادہ کا

تلطف کی چمک ہے ان کی پیشانی ہستی پر
ہے وصف نرمیٕ گفتار لاثانی قتادہ کا

احد میں پاثباتی کا عجب جوہر دکھایاہے
ابھی بھی دشمنوں پرخوف ہےطاری قتادہ کا

ہمیشہ گوہر لطف شہ ابرار ملتا تھا
ہوا ہرگز نہ دامان طلب خالی قتادہ کا

ہےان کی زندگی خیر و شرف کامجمع البحرین
ثناخواں ہے اے واصف نامی وعامی قتادہ کا

رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

تمھاری ہی تو ہے چشم عنایت حافظ ملت

اشرفیہ میں بہار و تازگی عبدالعزیز

مہ اقبال تیرا نور افزا حافظ ملت

شیئر کیجیے

Leave a comment