مہ اقبال تیرا نور افزا حافظ ملت
از: واصف رضا واصف
جہاں میں ہرطرف ہے تیرا چرچاحافظ ملت
خرد سے ماورا ہے تیرا رتبہ حافظ ملت
تری ہستی کمالات و شرف کا مجمع البحرین
ہے عکس سیرت شہ تیرا اسوہ حافظ ملت
تیرے دربار میں جم غفیر اہل حاجت ہے
زمانہ کھارہا ہے تیرا صدقہ حافظ ملت
ہوا ہے نور لطف حضرت صدرشریعت سے
مہ اقبال تیرا نور افزا حافظ ملت
جو دیکھا تری جرإ ت اور تیری استقامت کو
سلامی پیش کرتا ہے زمانہ حافظ ملت
رہےگا حشر تک یہ گامزن راہ ترقی پر
ترے فیض نظر سے اشرفیہ حافظ ملت
یہاں سے تشنگان علم و فن سیراب ہوتےہیں
ہے جاےعلم و حکمت تیرا کوچہ حافظ ملت
تری مدحت سےواصف کوسکوں ایسےمیسرہے
ملے جیسے مسرت کا خزانہ حافظ ملت
عقیدت کیش
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار
مزید پڑھیں: