قربانی کے مسائل اور ان کا حل،قسط سوم (الف)

قربانی کے مسائل اور ان کا حل،قسط سوم (الف)

Table of Contents

قربانی کے مسائل اور ان کا حل،قسط سوم (الف)

قربانی کے مسائل اور ان کا حل،قسط سوم (الف)
قربانی کے مسائل اور ان کا حل،قسط سوم (الف)

سوال 21 تا 25

سوال 21:
کیا سیلاب زدگان پر قربانی واجب ہوگی جبکہ ان کے پاس اس وقت سوائے زمین کے کچھ نہیں اور نہ وہ قرض لے سکتے ہیں ؟
جواب:
جو لوگ ایسے مفلوک الحال ہو گئے ہوں کہ ان کے پاس روپے پیسے نہ ہوں, صرف پانی میں ڈوبی ہوئی زمینیں ہوں اور کچھ نہ ہو تو ان پر قربانی واجب نہ ہو گی.
(ماہنامہ اشرفیہ اگست 2018)

سوال 22:
ایک ایسا شخص جو مالکِ نصاب نہ ہو بلکہ شرعی فقیر ہو, وہ قربانی کی نیت سے بکرا خریدے مگر قربانی کے دنوں کے آنے سے پہلے وہ بکرا اتنا سخت بیمار ہو جائے کہ ماہر ڈاکٹر کہہ دے کہ قربانی کے دنوں کے آنے سے پہلے مر جائے گا تو اس کے لیے کیا حکم ہو گا ؟
جواب:
اگر ماہر ڈاکٹر بتائے کہ یہ بکرا قربانی سے پہلے مر جائے گا اور اس کو اس بات کا ظنِ غالب ہو جائے تو وہ قربانی سے پہلے اس بکرے کو ذبح کر کے فقراء و مساکین میں اس کا گوشت تقسیم کر دے اور خود اس میں سے نہ کھائے اور اس کے بدلے اس پر دوسری قربانی واجب نہ ہو گی.
(ماہنامہ اشرفیہ اگست 2018)

سوال 23:
کیا ٹی وی , ڈش انٹینا , ایل سی ڈی , ٹیپ ریکارڈر اور یو ایس بی وغیرہ حاجت اصلیہ میں داخل ہیں ؟
جواب :
اگر ٹی وی ڈش انٹینا, ایل سی ڈی , ٹیپ ریکارڈر اور یو ایس بی وغیرہ صرف تفریح کی غرض کے لئے استعمال ہوں جیسے فلموں , ڈراموں اور گانوں باجوں کے لئے تو یہ حاجتِ اصلیہ میں داخل نہ ہوں گے اور اگر دینی معلومات کے حصول کے لیے استعمال ہوں جیسے مدنی چینل کے لیے تو یہ حاجتِ اصلیہ میں شامل ہوں گے اور ان کو نصاب کے اندر جمع نہیں کیا جائے گا.
(ملخصاً ومُرَمَّما عید قربان وغیرہ)

سوال 24:
کیا والد اپنے نابالغ بچوں کی طرف سے قربانی کر سکتا ہے ؟
جواب :
نابالغ بچوں کی طرف سے قربانی کرنا والد پر واجب نہیں ہے لیکن نابالغ بچوں کی طرف سے قربانی کرنا مستحب عمل ہے لہذا اگر کرے گا تو ثواب پائے گا.
(فتاویٰ عالمگیری)

سوال 25:
کیا اپنے بالغ بچوں اور بیوی کی طرف سے قربانی کرنا درست ہے ؟
جواب:
اگر کوئی اپنے بالغ بچوں اور بیوی کی طرف سے قربانی کرنا چاہے تو ان کی اجازت کے ساتھ قربانی کر سکتا ہے اور بغیر اجازت کے نہیں کر سکتا.

نوٹ:
اجازت دو طرح کی ہوتی ہے :
1– صراحۃً (یعنی واضح طور پر) اجازت :
بالغ بچوں یا بیوی میں سے کوئی واضح طور پر کہہ دے کہ : "میری طرف سے قربانی کر دیجیے”.
2– دلالۃً اجازت :
مثلاً بیوی یا ان بچوں کی طرف سے قربانی کرتا ہے جن کا کھانا پینا اس کے پاس ہوتا ہے تو واضح جازت کے بغیر بھی قربانی ہوجائے گی کیونکہ دلالۃً جازت پائی گئی.
(فتاوی رضویہ, قربانی کے احکام وغیرہ)

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ

ابواُسَیْدعبیدرضامدنی

مزید پڑھیں

قربانی کسے کہتے ہیں،شرعی حکم،قربانی کس پر واجب ہے

قربانی میں نصاب کیا ہےکیا مقروض و مسافر پر قربانی واجب ہے

قربانی کے مسائل اور ان کا حل قسط دوم (الف)

قربانی کے مسائل اور ان کا حل قسط دوم (ب)

شیئر کیجیے

Leave a comment