قلم جبین عروس ادب کا جھومر ہے

قلم جبین عروس ادب کا جھومر ہے

Table of Contents

_______🔹قلم🔹________
قلم جبین عروس ادب کا جھومر ہے

از: واصف رضا واصف مدھوبنی

قلم جبین عروس ادب کا جھومر ہے
قلم جبین عروس ادب کا جھومر ہے

قلم جبین عروس ادب کا جھومر ہے
قلم سے جادہ شہر سخن منور ہے

قلم کےسر پہ ہےعظمت کاخوبصورت تاج
قلم کا چلتا ہے اقلیم فکروفن میں راج

قلم نے خاک نشیں کو عروج بخشا ہے
قلم کی خردہ نوازی کا ہرسو چرچا ہے

قلم کا شعر و سخن سے اٹوٹ رشتہ ہے
قلم ادیب کا سرمایہ اور اثاثہ ہے

قلم کی گود میں لفظوں نے پرورش پاٸی
قلم سے ہوتی ہے باغ ادب کی سینچاٸی

قلم محافظ ناموس شاہ بطحا ہے
قلم رسول ممجد کی نعت لکھتا ہے

قلم نے عدل کا انصاف کا شعور دیا
قلم نے خانہ دل میں وفا کا نور دیا

قلم میں شام کے منظر کاعکس پنہاں ہے
قلم سے صبح کی رخشندگی نمایاں ہے

قلم نے راہ مساوات کی دکھاٸی ہے
قلم نے بزم اخوت سدا سجاٸی ہے

قلم ہے واصف بسمل کےقلب کی تسکین
قلم سے ہوتی ہےایوان زیست کی تزٸین

رشحات قلم
واصف رضاواصف

مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

قلم ہے وجہ نشاط وسرور فکروخیال 

جب مدینے سے عطا خیرات ہو تو نعت ہو

نعت شریف،جو لب پر مرے یا نبی یانبی ہے

نعت،تیرے جمال نے حیرت میں ڈال رکھا ہے

کرتے رہیں حضور کی مدحت ہزاربار

نہ پوچھ مجھ کو ملا کیا سے کیا مدینے سے

نعت نبیﷺکوئے نبی کا در ہو کہ دیوار  خوب ہے 

شیئر کیجیے

Leave a comment