منقبت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ

منقبت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ

Table of Contents

منقبت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ

🌹بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم🌹

حبیب کبریا کے ہمنوا فاروق اعظم ہیں
یقیناً متقی وپار سا فاروق اعظم ہیں

ہےلرزہ ان کےنام پاک سےشیطان کا لشکر
جلال وشان میں بیحد جدا فاروق اعظم ہیں

نزولِ آیتِ فرقاں ہوٸی تجویز پر جن کے
خوشا اس اوج پر جلوہ نما فاروق اعظم ہیں

زمانے نے سبق سیکھا ہے جن کی ذات سے حق کا
وہی ہاں واقف سرّ خدا فاروق اعظم ہیں

کبھی ان کی حیاتِ جاں فزا پڑھ کر ذرا دیکھو
تمہیں معلوم ہوگا پھر کہ کیا فاروق اعظم ہیں

درِ فاروق سے اے عارفہ جو لینا ہے لے لو
خدا کے فضل سے حاجت روا فاروق اعظم ہیں

منقبت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ

از عارفہ فاطمہ ہردولی ضلع باندہ یوپی الہند


نعت رسول مقبول ﷺ

خدا کی خاص عنایت ہیں فاطمہ زہرا

نظرجب آتا ہے روضہ ترا غریب نواز

شیئر کیجیے

Leave a comment