عدل وقضاکاباندھ بھی پختہ عمرسےہے

Table of Contents

عدل وقضاکاباندھ بھی پختہ عمرسےہے

خراج محبت بحضورامیرالمومنین سیدناعمربن خطاب رضی اللہ عنہ

افروختہ وفاکاستارہ عمرسےہے
اخلاص کے جہاں میں اجالاعمرسےہے

یوم عمرپہ بادصبابھی ہے مشکبار
بدلامزاج آج فضاکاعمرسےہے

باغ ہنرکو ان سےمیسر ہوٸی نمو
آبادعلم وفن کاقبیلہ عمرسےہے

جاری ہےان کےصدقے سکون واماں کی نہر
عدل وقضاکاباندھ بھی پختہ عمرسےہے

اب بھی ہے دھاک شوکت واجلال ورعب کا
سکتے میں اہل کفر کاحلقہ عمرسےہے

اقبال وفوزو اوج وظفرمندی کالہو
اسلام تیری نبض میں آیاعمرسےہے

ان سےہی ہے زجاجہ ٕتحریرپرجمال
تنویر حرف مدح مجلی عمرسے ہے

تاریخ ان کوبھول نہ پاےگی حشرتک
روشن کتاب عزم کاصفحہ عمرسے ہے

تصویرغم مٹی ہےسحابان لطف سے
حاصل مسرتوں کاخزانہ عمرسےہے

خیرات مل رہی ہےغلاموں کوہرگھڑی
پردامن فقیرزمانہ عمرسےہے

واصف ہے توبھی لطف وعنایت کامستحق
واصف رضاترا بھی علاقہ عمرسےہے

واصف رضاواصف مصباحی
مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

خدا کی خاص عنایت ہیں فاطمہ زہرا

نظرجب آتا ہے روضہ ترا غریب نواز

نعت رسول مقبول ﷺ


شیئر کیجیے

Leave a comment