نعت رسول مقبول ﷺ

نعت رسول مقبول ﷺ

Table of Contents

نعت رسول مقبول ﷺ

کاوش: عارفہ فاطمہ

 

بعد رب کے معتبر ہے سب سے قال مصطفیٰ
اس سے ظاہر صاف ہے بے شک کمال مصطفیٰ

سن کے مل جاتی ہے قلب و روح کو تابندگی
جب بیاں کرتا ہے کوئی شخص حالِ مصطفیٰ

جس گھڑی افلاک پر آقا قدم رنجہ ہوئے
بن گئے سرتاجِ سیارہ نعالِ مصطفیٰ

جب خدا نے ثانی و سایہ بنایا ہی نہیں
کون ہے پھر لائے جو مثل و مثالِ مصطفیٰ

دیکھنا ہو سارے نبیوں کا اگر حسنِ کمال
دیکھئے فرطِ عقیدت سے کمالِ مصطفیٰ

جو نہ تپتی ریت پر بھی کلمے کا منکر ہؤا
ہے سلامی عزم کو تیرے بلالِ مصطفے

میں نہیں اے عارفہ کہتے ہیں یہ علمائے حق
جھوم کر برسے گی محشر میں نوالِ مصطفیٰ

نعت رسول مقبول ﷺ

کاوش: عارفہ فاطمہ ہردولی ضلع باندہ یوپی الہند


مزید پڑھیں

ذکر کیجے سیدِ ابرار کا

حضور بخشیں حیا کی بارش

خدا کے بعد جن کا مرتبہ ہر اک سے اعظم ہے

شیئر کیجیے

Leave a comment