جنابِ موسیٰ کو زندہ گزار دیتا ہے

جنابِ موسیٰ کو زندہ گزار دیتا ہے

Table of Contents

جنابِ موسیٰ کو زندہ گزار دیتا ہے

 

محمد حسین مشاہد رضوی

حمد باریِ تعالیٰ

نظر نظر کو وہ جلوے ہزار دیتا ہے
"گلوں کو رنگ ، چمن کو بہار دیتا ہے”

وہ چاہتا ہے تو فرعون غرق ہوتا ہے
جنابِ موسیٰ کو زندہ گزار دیتا ہے

نجات دیتا ہے بے شک غم و الم سے وہی
نفَس نفَس میں مَسرّت اتار دیتا ہے

وہی زمینوں کو زرخیز کرنے والا ہے
وہ فصل فصل کو پل میں نکھار دیتا ہے

وہ رنگ رنگ کے موسم سے شاد کام کیا
وہ رزقِ تازہ ، ہوا مُشک بار دیتا ہے

چہار سمت رواں بحرِ جُود ہے اُس کا
سبھی کو نعمتیں پروردگار دیتا ہے

کلامِ رب سے یہ ظاہر ہے مثلِ ماہِ منیر
اُسی کا ذکر دلوں کو قرار دیتا ہے

وہ چھین لیتا ہے منصب بھی عزّ و دولت بھی
وہ جس کو چاہے اُسی کو وقار دیتا ہے

وہی مشاہدِ رضوی کو دے کے رزقِ سخن
تخیلات کی زلفیں سنوار دیتا ہے

عرض نمودہ :
محمد حسین مشاہد رضوی

مزید پڑھیں

ذکر کیجے سیدِ ابرار کا

حضور بخشیں حیا کی بارش

خدا کے بعد جن کا مرتبہ ہر اک سے اعظم ہے

شیئر کیجیے

Leave a comment