خدا کے بعد جن کا مرتبہ ہر اک سے اعظم ہے

خدا کے بعد جن کا مرتبہ ہر اک سے اعظم ہے

Table of Contents

خدا کے بعد جن کا مرتبہ ہر اک سے اعظم ہے

محمد حسین مشاہد رضوی

 

خدا کے بعد جن کا مرتبہ ہر اک سے اعظم ہے
عطاے کبریا سے ان کی مدحت لب پہ پیہم ہے

یتیموں بے کسوں کے سیدِ ابرار یاور ہیں
انھیں کی غمگساری دہر میں سب سے مکرم ہے

وہ جن پر جان کے دشمن بھی جاں سے ہوگئے قرباں
وہی ہیں جن کا خُلقِ پاک عالی ہے، معظم ہے

مصائب میں پکار ان کو مٹیں گے سب الم تیرے
ترے غم خوار جب ہیں مصطفیٰ تو تجھ کو کیا غم ہے

عطا فرمائیں گے اذنِ مدینہ دیکھنا اک دن
مری امید لطفِ سیدِ ابرار سے ضم ہے

بروزِ حشر بخشش عام ہوگی جانِ رحمت کی
دل مضطر میں کیوں کر تیرے بے تابی کا عالم ہے

مشاہد تجھ سے کب ممکن ہے مدحت پیارے آقا کی
ثنا خواں ان کا جب قرآن میں خود ربِ اکرم ہے

عرض نمودہ :
محمد حسین مشاہد رضوی

27 جنوری 2022ء بروز جمعرات

مزید پڑھیں

سیرتِ سرکار کی خوشبو بکھیر

اغثنی یا رسول اللہ ﷺ

بسی قلب میں ہے محبت تمہاری

شیئر کیجیے

Leave a comment