اسلامی ثقافت کی خصوصیت
محمد شاداب رضا مصباحی
انسان کی تمدنی اور اجتماعی زندگی کے لئے ثقافت ایک فطری اور لازمی چیز ہے. تہذیب و تمدن کے دائرے میں ہی انسانوں کی شخصیتیں نکھرتی ہیں . ان کے لیے ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں. انسانوں کے خیالات،اقدار، ادارے، آپسی تعلقات اور نظام ہائے زندگی سب ثقافت ہی پر گردش کرتی ہیں.
اسلامی ثقافت بھی مختلف موضوعات سے مل کر بنا ہے. اس کی خصوصیات کافی ہیں. پہلی یہ کہ یہ ربانی ثقافت ہے. یعنی انسانوں نے اسے نہیں بنایا ہے بلکہ اللہ تبارک و تعالی نے اسے بنایا ہے. دوسری یہ کہ اسے دوام حاصل ہے اس میں تغیر واقع نہیں ہوتا ہے. زمانے کے نظام سے اس میں تبدیلیاں نہیں ہوتی ہیں بلکہ زمانے کے نظام اس سے مل کر بہترین ہو جاتے ہیں. تیسری یہ کہ انسانوں کے تمام شعبہ ہائے حیات کو اسلامی ثقافت شامل ہے. اور زندگی کے کسی موڑ پر بھی تنہا نہیں چھوڑتی ہے. اور سب سے بڑی خصوصیت یہ کہ اس میں حقانیت کے ساتھ ساتھ ایجابیت ہے. یعنی اس کے اندر وہ دلکش و جاذبیت ہے جو لوگوں کے دلوں کو اپنی جانب مائل کرتی ہے.
اسلامی ثقافت ایک ہمہ گیر نظام ہے. دوسری دنیاوی ثقافتوں کو جب آپ دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بعض مقامات پر ان میں نمایاں نقص ہے اور ایسا محسوس ہوگا کہ یہ بات انسانی فطرت کے خلاف ہے، اور یہ تبدیلی کا متقاضی ہے. لیکن اسلامی ثقافت انسانی فطرت کے بالکل عین مطابق ہے. اور کیوں نہ ہو؟ اس کے مصادر کتاب و سنت، اجماع و قیاس، تاریخ اسلامی، عربی زبان اور نفع بخش انسانی تجربات ہیں.
اسلامی ثقافت ہر مسلمان کے لیے توشہ ضروری ہے. زمانے کے چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کے لیے بہترین اور مضبوط ہتھیار ہے. یہ مسلمانوں کی عقل، صحت، گھر، خاندان اور عقیدہ ایمان کی حفاظت کرتی ہے. ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی زندگی اسلامی ثقافت کے مطابق گزارے. اسی میں اس کے دین اور دنیا کی بھلائی ہے.
اسلامی ثقافت کی خصوصیت
محمد شاداب رضا مصباحی
البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، علی گڑھ
7488377413
مزید پڑھیں:
سوشل میڈیا کتنا مفید کتنا مضر
پردے کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں
برصغیر کے سنی علما کی ترتیب کردہ چودہ مشہور کتب حدیث
امام احمد رضا کے خلفا، تلامذہ اور مریدین کی تفسیری خدمات