پھر کرم حافظ ملت کا ہوا جاتا ہے

پھر کرم حافظ ملت کا ہوا جاتا ہے

Table of Contents

درشان حضورحافظ ملت علیہ الرحمہ

واصف رضا واصف

پھر کرم حافظ ملت کا ہوا جاتا ہے
پھر کرم حافظ ملت کا ہوا جاتا ہے

پھر کرم حافظ ملت کا ہوا جاتا ہے
حرف خود شعرکے پیکر میں ڈھلاجاتاہے

رب تعالی نے انھیں اوج و ترفع بخشا
حامل عز و شرف ان کو کہاجاتاہے

آپ ہوتا ہے وہاں نور کرم کا ابلاغ
جس جگہ مرد خدا ،مہر وفاجاتاہے

آج پھر ہوگی عنایات و کرم کی بارش
روے پرنور نگاہوں میں بسا جاتا ہے

خود کوہررنج سے محفوظ سمجھتاہےوہ
جو ابو الفیض کے دربار میں آ جاتاہے

ازپۓ راحت و تسکین قلوب مضطر
آپ کا ذکر بصد شوق کیا جاتاہے

ہمہ تن گوش رہیں کشتہ بوالفیض یہاں
نغمہ عشق خموشی سے سنا جاتاہے

ہرگھڑی ہاتھ میں ہے گوہر اقبال و ظفر
ان کے مداح میں واصف بھی گناجاتاہے

عقیدت کیش
واصف رضا واصف مدھوبنی بہار

 

مزید پڑھیں:

حافظ ملت اے علم وفضل کے کوہ گراں

منقبت درشان حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

مرادآباد سے تشریف لاے حافظ ملت 

ماشاءاللہ کو بہ کو تم ہو

ترے ہی کدو کاوش سے عروج اشرفیہ ہے

امیر کاروان علم و فن ہیں حافظ ملت

شیئر کیجیے

Leave a comment