نعت نبیﷺ
ازقلم: توحید اختر قادری
بسی قلب میں ہے محبت تمہاری
ہےحاصل ہمیں بھی حمایت تمھاری
ہمیں کیابھلا رنج وکلفت ستاے
سداہم کریں گر اطاعت تمہاری
کرو پیش ان کو درودوں کا تحفہ
کہ ہو ان سے راسخ عقیدت تمہاری
جو دیکھو کبھی تم مدینے کی گلیاں
ہو قلب و جگر میں یہ حسرت تمہاری
کہ مدفن کو مل جائے دو گز زمیں بس
اےجنت! نہیں اب ضرورت تمہاری
مدینہ کے زائر ادب سے چلوتم
ہے اس میں بقائے محبت تمہاری
یہی آسرا ہے یہی التجا ہے
ہو حاصل ہمیں بھی شفاعت تمہاری
کریں قادری پر کبھی چشم رحمت
شہا! خواب میں ہو زیارت تمہاری
ازقلم: توحید اختر قادری کشن گنج بہار