در مدح صحابی رسول ﷺ حضرت ابودجانہؓ

در مدح صحابی رسول ﷺ حضرت ابودجانہؓ

Table of Contents

در مدح صحابی رسول ﷺ حضرت ابودجانہؓ

از:واصف رضا واصف

در مدح صحابی رسول ﷺ حضرت ابودجانہؓ
در مدح صحابی رسول ﷺ حضرت ابودجانہؓ

وفا خلوص کے پیکر ابودجانہ ہیں
اسیر زلف پیمبر ابو دجانہ ہیں

ہےجس کی یاددل بےقرارکی تسکیں
وہ پا کبا ز مطہر ابو دجا نہ ہیں

رخ حیات سےتقوےکانورجھڑتاہے
خدا رسیدہ قلندر ابو دجانہ ہیں

اڑادیےہیں پرخچے غرورباطل کے
جری شجاع دلاور ابودجانہ ہیں

بہار نو کی زباں پر ہے یہ صداپیہم
نسیم صبح معطر ابو دجانہ ہیں

لباس ہستی پہ سنت کارنگ غالب ہے
معاملات میں خوش تر ابودجانہ ہیں

لگاکے غازہ قرب رسول چہرے پر
ہوے وجیہ منور ابودجانہ ہیں

شرف مآب کمال وہنرکےبھی جامع
عطاے شافع محشر ابودجانہ ہیں

مشام زیست معطرہےجس کی خوشبوسے
مہک فشاں وہ گل تر ابودجانہ ہیں

حریف لرزہ براندام ہوگۓ فورا
بڑھے جوجانب لشکر ابودجانہ ہیں

جہان جرات وہمت کےبالیقیں واصف
بڑے ہی قیمتی گوہر ابودجانہ ہیں

رشحات قلم
از:واصف رضاواصف مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

درمدح سیدناحسان بن ثابتؓ

تمھارا عارضِ پر نور قرآں یا رسول اللّٰه

منقبت در شانِ تاج الشریعہ علیہ الرحمہ

در مدح سید المحدثین سیدناابوہریرہ ؓ

در مدح بلال حبشیؓ

درمدح صحابی رسول ،حضرت ابوعبیدہ بن جراح ؓ

شیئر کیجیے

Leave a comment