در مدح حضرت عبداللہ بن عمرؓ

در مدح حضرت عبداللہ بن عمرؓ

Table of Contents

در مدح حضرت عبداللہ بن عمرؓ

رشحات قلم: واصف رضاواصف

در مدح حضرت عبداللہ بن عمرؓ
در مدح حضرت عبداللہ بن عمرؓ

حامیِ دینِ شہِ جن و بشر ابن عمر
بحرِ تقویٰ کے ہیں تابندہ گہر ابن عمر

زورِ باطل سے وہ مرعوب نہیں ہوتے کبھی
جنگ میں رہتے ہیں بےخوف و خطر ابنِ عمر

ازپئے نورِ احادیثِ رسولِ اکرم
دل منّور ہےترا آٹھوں پہر ابن عمر

تن پہ ہے اسوہِ سرکار مدینہ کالباس
عین سنت ہے تری راہ گزر ابن عمر

یہ سعادت بھی ہرایک آن میسر ہے تجھے
روئے والشمس پہ ہےتیری نظر ابن عمر

تونے ہرگام پہ پاٸی جو فلاح و نصرت
ہے یہ قربِ شہِ اسری کا اثر ابن عمر

جس کوملتی ہے ترے عشق و وفا کی سوغات
پل میں ہو جاتا ہے وہ رشکِ قمر ابن عمر

چشم الطاف وعنایات اٹھی ہے تیری
نخل تخییل پہ آئے ہیں ثمر ابن عمر

تیری یادوں کا حسیں لمحہ، براے واصف
ہے شب تار میں پُر نور سحر ابن عمر

رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار

در مدح سید المحدثین سیدناابوہریرہ ؓؓ

درمدح سیدناحسان بن ثابتؓ

تمھارا عارضِ پر نور قرآں یا رسول اللّٰه

منقبت در شانِ تاج الشریعہ علیہ الرحمہ

در مدح سید المحدثین سیدناابوہریرہ ؓ

در مدح بلال حبشیؓ

درمدح صحابی رسول ،حضرت ابوعبیدہ بن جراح ؓ

در مدح صحابی رسول ﷺ حضرت ابودجانہؓ

شیئر کیجیے

Leave a comment