وضو کے آسان مسائل

وضو کے آسان مسائل

Table of Contents

وضو کے آسان مسائل

قسط 1

سلسلہ فہم دین

وضو کے فرائض :

و ضو پر ثواب پا نے کے لیے حُکمِ الٰہی بجا لانے کی نیّت سے وُضو کرنا ضرور ہے ورنہ وُضو ہو جائے گا ثواب نہ پائے گا۔
وضو کے چار فرض ہیں

1۔ پہلا فرض:

چہرے کو ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک لمبائی میں اور چوڑائی جہاں سےبال اگتے ہیں وہاں سے ٹھوڑی کےنچلےحصےکےہرہربال اور ہرحصےکو دھونا فرض ہے اگر معمولی سی جگہ پربھی پانی ایک یا دوقطرے کی مقدار خالی رہےگی تو وضو مکمل نہیں ہوگا اگرچہ باقی سارا وضو کرلیں
اس میں خصوصی احطیات رکھیں ۔۔۔۔!

2 وضو کا دوسرا فرض:

دونوں ہاتھوں کو کلائیوں سمیت دھونا :

دونوں ہاتھوں کو کلائی کی گولائی کےاوپر تک ( تقریبا جوڑ والی ہڈی سے ایک انگلی کی مقدار اوپر تک ) تک دھونا فرض و واجب ہے اور اس دوران محض بازو پرانی گرانےسے دھونا نہیں کہلائے گا بلکہ مکمل بازو پر ہرحصےاور ہرجگہ پر ایک یادوقطر بہانا ضروری ہے ورنہ معمولی جگہ رہےگی وضو مکمل نہیں ہوگا
خصوصاً جب لوٹےسے وضو کریں تو اس چیز کا خاص خیال رکھیں

وضو ء کا تیسرا فرض:

سر کا چوتھائی مسح کرنا

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ سر کے چار حصے بنائیں ان میں جو چوتھائی سر ہوگا اس کا مسح کرنا فرض ہے
*اس کا طریقہ* یہ کہ آپ چلو میں پانی لیں پھر اس کو دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں میں ملیں بعد از چونگلی کےبرابر والی دونوں انگلیوں کے ذریعے سر کے جہاں سے بال اگتے ہیں وہیں سے لیکر گدی تک لے جائیں پھرہاتھوں کی پشت سے کو گدی سے سائیڈوں کا مسح کریں باقی رہی شہادت کی انگلی اور انگوٹھا !تو شہادت سے کانوں کے اندرونی اور انگوٹھے سے بیرونی کان کا مسح کرلیں
تو اس طرح مسح کی سنتیں اور فرض پورا ہوجائے گا ۔

وضوء کا چوتھا فرض:

پاؤں کو ٹخنوں سمیت ایک دفعہ دھونا:

چَھلّے اور پاؤں کے گہنوں کا وہی حُکْم ہے جو اوپر بیان کیا گیا۔
گھائیاں اور اُنگلیوں کی کروَٹیں ، تلوے، ایڑیاں ، کونچیں ، سب کا دھونا فرض ہے۔
جن اَعضا کا دھونا فرض ہے ان پر پانی بہ جانا شرط ہے یہ ضرور نہیں کہ قَصْداًپانی بہائے اگر بِلاقَصْد و اِختیار بھی ان پر پانی بہ جائے (مثلاً مِینھ برسا اور اَعضائے وُضو کے ہر حصہ سے دو دو قطرے مِینھ کے بہ گئے وہ اعضا دُھل گئے اور سر کا چوتھائی حصہ نم ہو گیایا کسی تالاب میں گِر پڑا اور اعضائے وُضو پر پانی گزر گیاوُضو ہو گیا)۔
( بہار شریعت وضو کا بیان )

از قلم : اسدرضا عطاری اعظمی

مزید پڑھیں 

تراویح کے فضائل و مسائل

رمضان کے اہم فضائل ومسائل

چاند دیکھنے کےفضائل و مسائل

Like this article?

Share on Facebook
Share on Twitter
Share on Whatsapp
Share on E-mail
Share on Linkedin
Print (create PDF)

Leave a comment

Related Posts

اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ بحیثیت مصنف اعظم
شخصیات

اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ بحیثیت مصنف اعظم

اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ بحیثیت مصنف اعظم ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ تحریر : شہباز احمد مصباحی (جامعۃ المدینہ فیضان تاج الشریعہ ـ پڑاؤ ) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اللہ پاک نے

Read More »

Donation For Hosting & Domain Renewal

We need your help

آپ کے اپنے اس محبوب ویب پورٹل کو جاری رکھنے میں ہماری مدد کیجیے۔

8957165697

Account Number: 693302010009588

Union Bank Of India

Account Holder Name: Mohd Salman Farsi

IFSC: UBIN0569330