تحریک دعوت اسلامی: جشن چہل سالہ

Table of Contents

تحریک دعوت اسلامی: جشن چہل سالہ

از قلم: طارق انور مصباحی

تحریک دعوت اسلامی کا قیام 1401 مطابق 1981 میں علمائے اہل سنت وجماعت کے مشورہ کے مطابق ہوا۔02:ستمبر 1981 کو قائد اہل سنت حضرت علامہ شاہ احمد نورانی کی رہائش گاہ پر کراچی میں ایک دعوتی تنظیم کے قیام کے لئے رئیس القلم حضرت علامہ ارشد القادری،غزالی دوراں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی،قائد اہل سنت حضرت علامہ شاہ احمد نورانی، فقیہ عصرحضرت مفتی وقار الدین رضوی علیہم الرحمۃ والرضوان نے باہمی مشاورت کی۔

حضرت مولانا الیاس عطار قادری صاحب قبلہ کو مجوزہ دعوتی تحریک کے قیام وفروغ کے لئے منتخب کیا گیا۔مولانا موصوف پہلے بھی دعوتی وتبلیغی خدمات انجام دیتے تھے۔تحریک کے قیام کے بعد منظم انداز میں کام کرنے لگے۔

یہ عوام اہل سنت کی تبلیغی تحریک ہے۔رفتہ رفتہ اس تحریک نے اپنا دائرۂ کار وسیع کر لیا۔اس کے پاس دینی خدمات کے سو سے زائد شعبے ہیں۔یہ تحریک مختلف قسم کی خدمات انجام دیتی ہے اور دنیا کے قریبادو سو ممالک میں اس کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا کی کوئی غیر حکومتی تنظیم(NGO)شاید ہی اس کے مساوی ہو،جب کہ یہ تحریک چالیس سال قبل ہی قائم ہوئی ہے۔یہ ایک جدید تحریک ہے،جس کے سامنے بدمذہبوں کی قدیم تحریکیں بھی بے وقعت اور بے حیثیت نظر آتی ہیں۔دعوتی محاذوں پر دعوت اسلامی نے اپنے جھنڈے لہرائے اور دعوت وتبلیغ کا فریضہ بحسن وخوبی انجام دیا۔

ہمیں ہر محاذپر کام کے واسطے افراد اور تحر یکات چاہئے۔ ان تمام کا امام اہل سنت قدس سرہ العزیز کے عقائدونظریات کا پابندہونا ضروری ہے۔

چالیس سال قبل آج ہی کی تاریخ یعنی 02:ستمبرکو اس تحریک کا ابتدائی خاکہ علمائے اہل سنت وجماعت نے تیار کیا تھا۔ خادم اہل سنت امیر دعوت اسلامی حضرت مولانا الیاس عطار قادری دام ظلہ العالی اور احباب اہل سنت وجماعت نے علمائے کرام کے منصوبوں کی عملی تشکیل کی۔ تحریک دعوت اسلامی نے مسلک اہل سنت وجماعت (مسلک اعلیٰ حضرت) کے فروغ وترویج کے لیے نوع بہ نوع کوشش وکاوش کی۔اس کی بے مثال دینی خدمات اورعظیم الشان کارناموں سے عرب وعجم واقف ہے۔

جشن چہل سالہ کے مبارک ومسعود موقع پر ہم دعوت اسلامی کے جملہ ارکان ووابستگان اور مبلغین ومتعلقین کی خدمت میں سوغات تہنیت اور قلبی مبار کبادیاں پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ تحریک دعوت اسلامی کے قیام وتشکیل کے محرکین ومجوزین کی قبروں کو روشن ومنور فرمائے اوران کے درجات بلندفرمائے۔ امیر دعوت اسلامی وجملہ کار کنان ومبلغین اور وابستگان و متعلقین کو دونوں جہاں کے حسنات وبر کات سے سرفراز فرمائے۔تحریک کو جملہ لازمی وسائل واسباب سے شادکام فرمائے۔تحریک کے ذریعہ امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری قدس سرہ العزیز کی تعلیمات کو ساری دنیا میں فروغ عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین الکریم::علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ الصلوٰۃوالتسلیم

از قلم: طارق انور مصباحی

جاری کردہ:02:ستمبر2021،شب:جمعہ مبارکہ

مزید پڑھیں

امیر دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری

دعوت اسلامی کے کامیاب ترین چالیس سال

دعوت اسلامی اور تحریک لبیک

دعوت اسلامی میں فکر رضا کی جلوہ سامانیاں

روشن مستقبل کے روشن کارنامے

تحریک دعوت اسلامی کے فکری محاسن

شیئر کیجیے

Leave a comment