دعوت اسلامی کے کامیاب ترین چالیس سال

دعوت اسلامی کے کامیاب ترین چالیس سال

Table of Contents

دعوت اسلامی کے کامیاب ترین چالیس سال

دعوت اسلامی کے کامیاب ترین چالیس سال
دعوت اسلامی کے کامیاب ترین چالیس سال

از: محمد سلیم انصاری عطاری ادروی

سنہ ١٩٧٠ء کے بعد جماعت اہل سنت کے حالات پچھلی دہائیوں سے کافی بہتر ہوئے۔ سنہ ١٩٧٠ء کے بعد ہی برصغیر میں اہل سنت کے کئی مرکزی جامعات قائم ہوئے۔ تصنیفی اور اشاعتی میدان میں بھی اہل سنت نے بہت ترقی کی۔ خصوصا کتب تفسیر، حدیث، فقہ اور درسی کتب کی اشاعت، ان کے تراجم، ان پر شروحات، تعلیقات اور حواشی لکھنے کا زیادہ تر کام سنہ ١٩٧٠ء کے بعد ہی ہوا۔ اس سے قبل جو کام ہوئے تھے وہ زیادہ تر غیر مطبوعہ تھے۔ اور جو جامعات وغیرہ تھے وہ بھی رقبے کے حساب سے کافی بڑے نہیں تھے۔

اسی دور میں میں دعوت اسلامی کے نام سے ایک تحریک اٹھی۔ جسے جماعت اہل سنت کے مخلص افراد نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ یہ تحریک علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ اور امام شاہ احمد نورانی علیہما الرحمہ وغیرہ کے افکار اور مولانا الیاس قادری حفظہ اللہ کی محنتوں کا مجموعہ ہے۔ مولانا الیاس قادری ہی نے ابتدا تا حال اس تحریک کو سنبھالا اور سنبھال رہے ہیں۔ ٢ ستمبر سنہ ١٩٨١ء کو کراچی میں دعوت اسلامی کا قیام عمل میں آیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تحریک کراچی سے نکل کر پورے پاکستان اور اس کے بعد چھہو بر اعظموں پر پھیل گئی۔

اس تحریک نے بیک وقت تبلیغی، اصلاحی، تعمیری، تصنیفی، تدریسی اور فلاحی وغیرہ میدانوں میں عظیم الشان خدمات انجام دیں۔ آج دعوت اسلامی کے پاس کئی ہزار مدرسة المدینہ اور جامعات المدینہ ہیں، جو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔

تقریبا اسی کے آس پاس دعوت اسلامی کے شعبہ جات ہیں۔ جن کے ذریعے دعوت اسلامی مختلف میدانوں میں بحسن و خوبی دینی اور ملی خدمات انجام دے رہی ہے۔ آج دعوت اسلامی کے قیام کے چالیس سال مکمل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ اس تحریک کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور نظر بد سے بچائے، آمین۔

از: محمد سلیم انصاری عطاری ادروی

مزید پڑھیں

دعوت اسلامی تحریک لبیک کے پرچم تلے اپنے بینر کے ساتھ کیوں نہیں آرہی ہے؟؟

شیئر کیجیے

Leave a comment