نگار خانہ ٕ شام ادب قلم سے ہے

نگار خانہ ٕ شام ادب قلم سے ہے

Table of Contents

——🔹قلم🔹——
نگار خانہ ٕ شام ادب قلم سے ہے

از: واصف رضاواصف

نگار خانہ ٕ شام ادب قلم سے ہے
بہار گلشن صبح طرب قلم سے ہے

قلم سے رشتہ ٕ الفت بحال ہوتے ہیں
قلم سےایک نہیں سو کمال ہوتے ہیں

وفا خلوص محبت کا امتزاج قلم
وقار عزو شرف تمکنت کا تاج قلم

پیام عدل و تلطف قلم سناتا ہے
رہ وقار و تشرف قلم دکھاتا ہے

قلم مزاج کو کیف دوام دیتا ہے
قلم سماج کو عمدہ نظام دیتا ہے

ہے نور مدح پیمبر سے فیضیاب قلم
کتاب خیر ومودت کا انتساب قلم

امیر قافلہ ٕ راہ انبساط قلم
غلط روی سے برتتا ہے احتیاط قلم

قلم چلاتا ہے تنظیم ملت بیضا
قلم سے لوٹ کے آتی ہےعظمت رفتہ

قلم محبت و الفت کا استعارہ ہے
قلم نے زلف عروس ادب سنوارا ہے

قلم زجاجہ ٕ فکرو خیال ہے واصف
قلم محرک جودو نوال ہے واصف

رشحات قلم
واصف رضاواصف

مدھوبنی بہار

قلم ہے وجہ نشاط وسرور فکروخیال 

تابش انوار و بہجت میں نہاتا ہے قلم

قلم جبین عروس ادب کا جھومر ہے

جب مدینے سے عطا خیرات ہو تو نعت ہو

نعت شریف،جو لب پر مرے یا نبی یانبی ہے

نعت،تیرے جمال نے حیرت میں ڈال رکھا ہے

کرتے رہیں حضور کی مدحت ہزاربار

نہ پوچھ مجھ کو ملا کیا سے کیا مدینے سے 

شیئر کیجیے

Leave a comment