عاشق خیر الورٰی ہیں حضرت حامد رضا

عاشق خیر الورٰی ہیں حضرت حامد رضا

Table of Contents

عاشق خیر الورٰی ہیں حضرت حامد رضا

منقبت حضور حجت الاسلام علامہ حامد رضا خان رحمۃ اللّٰہ علیہ

محمد سلمان رضا سلمان

عاشق خیر الورٰی ہیں حضرت حامد رضا

غوث و خواجہ کی عطا ہیں حضرتِ حامد رضا

متقی و پارسا ہیں حضرت حامد رضا

دین حق کے رہنما ہیں حضرت حامد رضا

ان کی عظمت اور رفعت کاہوکیسےتذکرہ

نائب احمد رضا ہیں حضرت حامد رضا

چہرہ ءکردار سےواضح ہےتقوےکی چمک

 صاحب صدق و صفا ہیں حضرت حامد رضا

بد عقیدہ کوئی کیسے آتا ان کے سامنے

تھا انھیں معلوم کیا ہیں حضرت حامد رضا

ان کے اوصافِ حمیدہ پڑھ کے مجھ کو یوں لگا

علم کا روشن دیا ہیں’حضرت حامد رضا

در بدر کی ٹھوکریں سلمان کھائیں کس لیے

جب مرے حاجت روا ہیں حضرت حامد رضا

کاوش فکر: محمد سلمان رضا سلمان

ہردولی ضلع باندہ یوپی

مزید پڑھیں

معین ومرشد ورہبر ہیں مولانا سمرقندی

علم و فن، فکر و ہنر کا نام خیر الاذکیاء

کروں بغداد میں جاکر زیارت غوث اعظم کی

شیئر کیجیے

Leave a comment