معین ومرشد ورہبر ہیں مولانا سمرقندی
منقبت در شان قطب الاقطاب اعلی حضرت سید فدا محمد عبدالکریم معروف بہ مولانا سمرقندی علیہ الرحمہ
معین ومرشد ورہبر ہیں مولانا سمرقندی
فدائے ہادیِ اکبر ہیں مولانا سمرقندی
جہانِ علم و حکمت کے وہ اک نایاب گوہر ہیں
علومِ دین کے مصدر ہیں مولانا سمرقندی
تصوف میں نظیر ان کی جہاں بھر میں نہیں ملتی
طریقت کے مہ و اختر ہیں مولانا سمرقندی
ہیں سرشار مئے الفت فنا ہیں عشق احمد میں
نبی کے عشق کے پیکر ہیں مولانا سمرقندی
نبی کے دین کی خاطر بنےہیں ہند کے راہی
محب ساقی کوثر ہیں مولانا سمرقندی
پلایا جام عشق مصطفی ہردم مریدوں کو
مریدوں کے لیے رہبر ہیں مولانا سمرقندی
ضیائے نور سے ان کی منور ہے دلِ حامد
ہمیشہ قلب کے اندر ہیں مولانا سمرقندی
ازقلم: توحید اختر حامد مصباحی
کشن گنج بہار