لیلتہ القدر کیاہے؟

لیلتہ القدر کیاہے؟

Table of Contents

لیلتہ القدر کیاہے؟

از قلم:رئیس مصباحی

لیلتہ القدر کیاہے؟
لیلتہ القدر کیاہے؟

  سعدی فرماتے ہیں:
اگر ہمہ شبہا شب قدر بودے شب قدر بے قدر بودے۔

  رمضان المبارک کی آخری دس راتوں میں سےایک رات
لیلتہ القدر ہے،یہ رات بہت ہی مبارک اورخیروبرکت والی ہے-
ارشادباری تعالی ہے:
سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْر¤ِ(سورةالقدر:5)
سلامتی ہےوہ رات فجرکےنکلنےتک-
اس مبارک شب کی فضیلت میں اللہ جل شانہ نےپوری ایک
سورت نازل فرمائی،کیوں کہ یہی وہ مبارک شب ہے جس میں
کلام مجید نازل ہوا-احادیث کریمہ میں بھی  اس شب کی
فضیلتیں واردہیں-
حضرت انس رضی اللہ عنہ سےروایت ہےکہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نےشب قدر کی فضیلت بیان کرتےہوئے
ارشادفرمایا:شب قدرکوجبرئیل امین فرشتوں کےجھرمٹ میں
زمین پراترتےہیں،اوراس شخص کےلیےدعاےمغفرت کرتےہیں جو
کھڑےبیٹھےکسی بھی حال میں اللہ تعالی کویادکررہاہو-
*شب قدر کی دُعا*
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ’’ یارسول اللہ ﷺ! اگر مجھے شبِ قدر کا پتا چل جائے، تو کیا دُعا مانگوں؟‘‘ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: پڑھو’’اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، فَاعْفُ عَنِّی‘‘ یعنی’’ اے اللہ! بے شک تُو معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس مجھے بھی معاف فرما دے۔‘‘(مسند احمد، ابنِ ماجہ، ترمذی)۔
اللہ جل شانہ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں،سعادتوں اور
حسنات کو سمیٹنےکی توفیق عطافرمائے-آمین

از قلم:رئیس مصباحی
+918574096764
فاضل°جامعہ اشرفیہ مبارک پور

روزے کے فوائد اور اسرار وحکمت

عید کی صبح درخشاں..دشمنانِ اسلام کی ریشہ دوانیاں اور ہماری ذمہ داریاں

شیئر کیجیے

Leave a comment