حیات اعلی حضرت علیہ الرحمہ

حیات اعلی حضرت علیہ الرحمہ

Table of Contents

حیات اعلی حضرت علیہ الرحمہ

شیر محمد جماعت ثالثہ

اس دار فانی میں جن بزرگان دین نے اپنی بزرگیت و تشریفات و کرامات سے ہدایت کے چراغ کو پوری دنیا میں روشن کیا۔ ان بزرگان دین میں اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ بھی ہیں جنہوں نے دنیا میں علم پھیلایا اور دنیا کے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھایا اور دنیا میں علم پھیلایا اور دنیا ان کو تبلیغی خدمات سے یاد کرتی ہے۔
اور روحانی مقام اور مرتبہ سے یاد کرتی ہے اور ان کو صادق مانا بزرگوں نے اپنے علم اور تقوی و پرہیزگاری سے اسلام کی تعلیمات کو عام کیا اور انہوں نے ہی اسلام کو باقی رکھا اور انہی کی محنت سے اسلام کا یہ مرتبہ ہے اور اسی لیے اسلام کفر و شرک اور بدعت و خرافات کا قلع فتح کیا اس حیثیت سے اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کو علمائے کرام نے مجدد دین و ملت مانا ہے۔
آپ کی ولادت باسعادت ١٠شوال المكرم ١٢٧٢ مطابق ١٤جون ١٨٥٦عیسوی کو محلہ سوداگران میں ہوئی
اور آ پ کا نام و نسبت اپ کا تاریخی نام محمد ہے اور آپ کے جد امجد آپ کو احمد رضا کہہ کر پکارا کرتے تھے اور آپ اسی نام سے مشہور ہوئے اور آپ کا سلسلہ نسب افغانستان کے مشہور و معروف قبیلہ افغان سے ہے جو افغان کے جد امجد قیس عبدالرشید جنہیں سرکار دو عالم نور مجسم شاہ نبی آدم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضری دے کر دین اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور آپ احمد رضا نے بسم اللہ خوانی کے بعد ہی تعلیم کا آغاز کیا اور صرف چار برس ہی کی عمر میں ناظرہ مکمل کیا اور جو آپ سے پہلے کے بچے تھے ان سب سے آپ نے تکمیل کی اور پھر آپ نے چھ سال کی عمر میں ہی خطاب پیش کیا بریلی شریف کے اندر میلاد نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم میں میلاد نبی کے موضوع پر ایک عظیم الشان خطاب فرمایا پھر آپ نے اردو فارسی عربی کی ابتدائی کتابیں مرزا قدری بیگ سے حاصل کی اور بہت سے علوم کی تکمیل اپنے والد ماجد مولانا نقی علی خان کے پاس کی تھی ‌۔
اسی دوران آپ نے علم تفسیر علم حدیث علم نحو وغیرہ کا علم حاصل کیا تھا اور آٹھ سال کی عمر میں آپ نے فن نحو کی كتاب ہدایت النحو کی عربی میں شرح لکھی پھر ١٣ برس ١٠ مہینے پانچ دن کی عمر میں آپ نے ظاہری علوم و فنون سے فراغت حاصل کی۔
دینی علوم کے علاوہ آپ کو سائنس ، جغرافیہ ، علم طب ، علم حساب، فیزکس ،علم ادیان، علم تاریخ، علم معاشرت وغیرہ میں مہارت تامہ حاصل تھی آپ کے علوم و فنون کی تعداد تقریباً سو سے زائد ہے
علم سائنس میں آپ نے وقت کے نامور سائنسدانوں کا رد فرمایا اور نظریہ اسلام کو ثابت کیا کہ حق بات وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کا دین بتا رہا ہے
اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ ایک ایسی عظیم شخصیت کا نام ہے کہ جن کا احسان عظیم ہم تمام سنی مسلمانوں پر ہے ان کے احسان کا شکریہ ہم زندگی بھر ادا نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہماری آنے والی نسلیں ان کے احسانات کا شکریہ ادا کر سکتی ہیں ان کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ انہوں نے ہم مسلمانوں پر بہت ہی بڑا احسان کیا اور ہمیں غلامان مصطفی بننے کا طریقہ بھی سکھا دیا۔


 

امام اہل سنت کے علمی کارنامے

 

اعلی حضرت امام احمد رضا قادری کا عشق رسول

 

اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ بحیثیت مصنف اعظم

شیئر کیجیے

Leave a comment