درمدح حضرت سیدنا سعدبن ابی وقاصؓ

درمدح حضرت سیدنا سعدبن ابی وقاصؓ

Table of Contents

درمدح حضرت سیدنا سعدبن ابی وقاصؓ

از: واصف رضا واصف

درمدح حضرت سیدنا سعدبن ابی وقاصؓ
درمدح حضرت سیدنا سعدبن ابی وقاصؓ 

کلیم طور عزیمت ہیں فاتح ایران
سراپا پیکر جرات ہیں فاتح ایران

عطاے ماہ رسالت ہیں فاتح ایران
ضیاے راہ ہدایت ہیں فاتح ایران

حیات سیرت شہ کاہےعکس نورفشاں
شمیم زلف شرافت ہیں فاتح ایران

نوید یافتہ ٕ خلد صابر و شاکر
کریم ،حامل رفعت ہیں فاتح ایران

درون قلب ہے نور ولاے شاہ زمن
نگار خانہ ٕ الفت ہیں فاتح ایران

سوال :ان کا کوٸی وصف ذکر فرماٸیں

جواب :جان شجاعت ہیں فاتح ایران

یہ بات جنگی تواریخ سے ہویداہے
معین مذہب وملت ہیں فاتح ایران

نبی نے تیر چلانے کا حکم ان کو دیا
بڑے ہی صاحب قسمت ہیں فاتح ایران

شبان رنج والم میں اے واصف محزوں
پیام صبح مسرت ہیں فاتح ایران

رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

در مدح سید المحدثین سیدناابوہریرہ ؓؓ

درمدح سیدناحسان بن ثابتؓ

در مدح سید المحدثین سیدناابوہریرہ ؓ

در مدح بلال حبشیؓ

درمدح صحابی رسول ،حضرت ابوعبیدہ بن جراح ؓ

در مدح صحابی رسول ﷺ حضرت ابودجانہؓ

در مدح حضرت عبداللہ بن عمرؓ

شیئر کیجیے

Leave a comment