اے مرد حق اے مرد باوفا عمار بن یاسر
واصف رضا واصف
اسیر گیسوے شاہ دنی عمار بن یاسر
تشرف کے ہیں در بے بہا عمار بن یاسر
تمھماری زندگی زہد و تورع سے معنون تھی
تمھیں ہردم رہا خوف خدا عماربن یاسر
شکشت فاش دی ہے تم نے شیطان لعیں کوبھی
اے مرد حق اے مرد باوفا عمار بن یاسر
فروغ دین محبوب خداے پاک میں تم نے
مصاٸب کا کیا ہے سامنا عماربن یاسر
نہایت نرم خو ،کم گو ،خلوص وعجز کے پیکر
ہیں نور شمع بزم اتقیا عمار بن یاسر
ہراک لمحہ غریب و بےکس ومجبورکی خاطر
رواں ہے آپ کا بحر سخا عمار بن یاسر
زجاج عادات و اطوار ہے شفاف ونور افشاں
ہراک پہلو سے ہیں بیشک جدا عماربن یاسر
براے دشمنان صاحب شق القمر واصف
خدا کے قہر کی اک صاعقہ عمار بن یاسر
رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار