قربانی کے متعلق سوال و جواب کا ایک انمول تحفہ
ازقلم:- غلام مصطفیٰ رضا نظامی
امید ہے کہ آپ سبھی اس بے روزگاری اور وبائی مرض کے دنوں میں بخیر و عافیت ہوں گے اور اپنی تابناک مستقبل کو لے کر فکرمند بھی ہوں گے_چونکہ قربانی کے ایام نہایت قریب سے قریب تر ہوتے جا رہا ہے اور ہمارے درمیان بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو قربانی وغیرہ کے ضروری مسائل سے واقف نہیں لہذا ان تمام چیزوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسلامی بھائیوں اور بہنوں میں بیداری لانے اور انہیں مسائل قربانی سے با خبر کرنے کی غرض سے میں نے اس سوال و جواب کو ترتیب دیا ہے
امید قوی ہے کہ آپ احباب کو ضرور اس سے استفاده حاصل ہوگا_
سوال:- ذی الحجہ کا کیا معنیٰ ہے؟
جواب:- ذی الحجہ کا معنیٰ *سال* ہے_
سوال:- حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ کی راہ میں حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی پیش کرنے سے شیطان نے کتنی بار روکا تھا؟
جواب:- حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ کی راہ میں حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی پیش کرنے سے شیطان نے *تین بار* روکا تھا_
سوال:- حرمت والے مہینے (جس میں لڑائی یا جنگ ممنوع ہے) کتنے ہیں؟
جواب:- حرمت والے مہینے *چار* ہیں_
سوال:- ایام تشریق کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور کس نام سے منسوب کیا ہے؟
جواب:- ایام تشریق کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے *ایام اکل و شرب* سے بھی منسوب کیا ہے
سوال:- ایام تشریق کب سے کب تک ہے؟
جواب:- ایام تشریق *١١ ذی الحجہ سے ١٣ ذی الحجہ* تک ہے_
سوال:- ایام نحر کب سے کب تک ہے؟
جواب:- ایام نحر *١٠ ذی الحجہ سے ١٢ کے غروب آفتاب* تک ہے؟
سوال:- ایام نحر و تشریق میں روزہ رکھنا کیسا ہے؟
جواب:- ایام نحر و تشریق میں روزہ رکھنا *حرام* ہے_
سوال:- تکبیر تشریق کب سے کب تک ہے؟
جواب:- تکبیر تشریق *۹ ذی الحجہ کے فجر سے ١٣ ذی الحجہ کے عصر تک* ہے_
سوال:- قربانی کا ذکر قرآن کی کس مشہور و معروف سورت میں ہے؟
جواب:- قربانی کا ذکر *سورہ کوثر* میں ہے_
سوال:- عید الاضحیٰ کا لفظی معنیٰ کیا ہے؟
جواب:- عید الاضحیٰ کا لفظی معنیٰ *قربانی کی خوشی* ہے_
سوال:- قربانی کتنے دنوں تک جائز ہے؟
جواب:- قربانی *تین دنوں تک* جائز ہے_
سوال:- کن جانوروں کی قربانی جائز ہے؟
جواب:- ہر وہ جانور جسے ہم کھا سکتے ہیں *اس کی قربانی جائز ہے*_
سوال:- قربانی کے مسائل میں بڑے جانوروں سے کیا مراد ہے؟
جواب:- قربانی کے مسائل میں بڑے جانوروں سے مراد وہ جانور ہے *جن میں سات حصے ہوتے ہیں*_
سوال:- قربانی کے گوشت کے کتنے حصے کرنی چاہیے؟
جواب:- قربانی کے گوشت کو *تین حصہ* کرنی چاہیے (ایک اپنے لیے، ایک غریبوں کے لیے اور ایک اہل و اقرباء کے لیے)
سوال:- قربانی کن کی سنت ہے؟
جواب:- قربانی *حضرت ابراہیم علیہ السلام کی* کی سنت ہے_
سوال:- قربانی کرنا کیا ہے؟
جواب:- قربانی کرنا *واجب* ہے_
سوال:- قربانی کس پر واجب ہے؟
جواب:- قربانی اس شخص پر واجب ہے *جو بقدر نصاب مال رکھتا ہو* یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی یا اتنی دولت جو اس مقدار کو پہنچ جائے_
سوال:- ایام قربانی میں اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل کون سا ہے؟
جواب:- ایام قربانی میں اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل *جانور قربان کرنا* ہے
سوال:- کیا لاک ڈاؤن میں قربانی کی جگہ صدقہ کرنا کافی ہوگا؟
جواب: لاک ڈاؤن میں قربانی کی جگہ صدقہ کرنا *کافی نہ ہوگا*
سوال:- بلا عذر قربانی نہ کرنے والوں کا کیا حکم ہے؟
جواب:- بلا عذر قربانی نہ کرنے والا یا والی *گنہگار ہوگا یا ہوگی* اسے اب چاہیے کہ ایک بکرے کی قیمت صدقہ کرے_
سوال:- کیا قربانی کا گوشت غیر مسلم وغیرہ کو دے سکتے ہیں؟
جواب:- قربانی کا گوشت غیر مسلم وغیرہ کو *نہیں دے سکتے* ہیں
سوال:- قربانی کے جانور سے منفعت حاصل کرنا کیسا ؟
جواب:- قربانی کے جانور سے منفعت *جائز نہیں* ہے
ازقلم:- غلام مصطفیٰ رضا نظامی
جامعہ حضرت نظام الدین اولیاء نئی دہلی
مزید پڑھیں
قربانی میں نصاب کیا ہےکیا مقروض و مسافر پر قربانی واجب ہے
قربانی کسے کہتے ہیں،شرعی حکم،قربانی کس پر واجب ہے
قربانی کے ایک مسئلے کی وضاحت
ایک حکیمانہ قول کی توضیح
مقرر کے لئے کتنی شرائط ہیں؟
قربانی کے مسائل اور ان کا حل قسط دوم (الف)