عطائے سیدِ والا مرے غریب نواز

عطائے سیدِ والا مرے غریب نواز

Table of Contents

عطائے سیدِ والا مرے غریب نواز

بموقع عرس خواجۂ خواجگاں،سلطان الہند،عطائے رسول حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

عطائے سیدِ والا مرے غریب نواز
"حسن” ہے نام تمھارا مرے غریب نواز

فلک نشین ہوئی خاکِ خطۂ سنجر
وہاں جو تم ہوئے پیدا مرے غریب نواز

زمانہ جن کو کہے حضرتِ غیاث الدیں
پدر ہیں آپ کے وہ، یا مرے غریب نواز

حضور خواجۂ عثماں نے جب بھی دیکھا تمھیں
نگاہِ شوق سے دیکھا مرے غریب نواز

تمھارے لاڈلے بیٹے ہیں میرے فخر الدیں
نوازو ان کا اتارا مرے غریب نواز

ہیں جانشین و خلیفہ ترے کمال الدیں
قطب کا رتبہ ہے پایا مرے غریب نواز

سلام پیش کیا تم نے جب شہِ دیں کو
جواب روضے سے آیا مرے غریب نواز

لقب عطائے رسول آپ کا زباں زد ہے
درِ نبی سے جو پایا مرے غریب نواز

قدم جو آپ نے رکھے مہک گیا یکسر
زمینِ ہند کا خطہ مرے غریب نواز

رجب کی چھ کو وصال آپ نے جو فرمایا
زمین و آسماں رویا مرے غریب نواز

مطیع لختِ جگر خواجہ فخر نے تیرے
جنازہ تیرا پڑھایا مرے غریب نواز

مزار خطۂ اجمیر میں ہے فیض رسا
سبھی کے واسطے تیرا مرے غریب نواز

غریب و مفلسِ عالم کے واسطے ہر دم
کھلا ہے تیرا خزانہ مرے غریب نواز

خدا کے فضل سے روزِ ازل سے آپ کا ہے
گدا نواز گھرانہ مرے غریب نواز

مجھے کسی سے ہے مطلب نہ مجھ کو کوٸی غرض
بس آپ کا ہے سہارا مرے غریب نواز

عطا ہو خاکئ خستہ کو آپ کے در سے
حسن حسین کا صدقہ مرے غریب نواز

از قلم: شمس تبریز خاکٓی ظہوری مرکزی
خانقاہ ظہوریہ چشتیہ قادریہ (بلگرام شریف)
رابطہ نمبر: 8630830445


اے ہند کے راجہ

منقبت سلطان الہند رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اے ہند کے والی

شیئر کیجیے

Leave a comment