شان عالی ہےمرے صدرشریعت تیری
واصف رضاواصف
صد ستاٸش کی ہے حقدار فراست تیری
ہےفزوں حیطہ ادراک سے رفعت تیری
اوج پرنورفشاں ہے تراشمس اقبال
شان عالی ہےمرے صدرشریعت تیری
دھوم ہےبزم تفقہ میں ابھی تک باقی
رشک آورہے زمانے میں درایت تیری
چرخ تحقیق وتدبرکےاےماہ شب تاب
گھٹ نہیں سکتی کبھی بہجت وطلعت تیری
تیرادر منبع اخلاص وتیقن ٹھہرا
ہرکہ ومہ کوہمہ وقت ہے حاجت تیری
اعلی حضرت نےکہامجد کاپکا تجھ کو
ہےعیاں مثل مہ چرخ شرافت تیری
تیراسینہ ہے معارف کےتجلی سےمنیر
رہرو شوق کو تسلیم ہے شوکت تیری
اب بھی ہے تجھ سے ہراک سمت شریعت کی بہار
قابل دادودہش دانش وحکمت تیری
توہے اقلیم محبت کاشہنشاہ عظیم
ہےلب واصف بےدام پہ مدحت تیری
واصف رضاواصف
مدھوبنی بہار