کروں بغداد میں جاکر زیارت غوث اعظم کی
سید شارق خالدی
اگر ہو جائے مجھ پر بھی عنایت غوث اعظم کی
کروں بغداد میں جاکر زیارت غوث اعظم کی
قدم ان کا تمامی اولیا کی گردنوں پر ہے
بڑھائی اس قدر مولیٰ نے عظمت غوثِ اعظم کی
مصیبت میں کہا یا غوث اعظم المدد جس دم
مجھے حاصل ہوئی فوراً حمایت غوثِ اعظم کی
منور قلب اس کا عشقِ شاہِ دیں سے ہوتا تھا
سنا کرتا تھا جو کوئی خطابت غوث اعظم کی
دعا یہ مانگتے رہتے ہیں ان کے چاہنے والے
رہے یارب ہمیشہ دل میں چاہت غوث اعظم کی
ہمیں بہکا نہیں سکتا کوئی نجدی زمانے میں
ہمارے دل پہ چلتی ہے حکومت غوثِ اعظم کی
ذرا بھی غم نہ کر ، اے شارق عاصی، قیامت کا
بخشش کو کافی ہے شفاعت غوثِ اعظم کی