تخیل سے وراہے عزو جاہ مفتی اعظم

تخیل سے وراہے عزو جاہ مفتی اعظم

Table of Contents

تخیل سے وراہے عزو جاہ مفتی اعظم

واصف رضاواصف

خراج محبت بحضور مفتی ٕاعظم ہندعلیہ الرحمہ

تخیل سے وراہے عزو جاہ مفتی اعظم
نشان اوج ورفعت ہے کلاہ مفتی ٕاعظم

سلوک ومعرفت کی منزلیں آسان کرتی ہے
تصوف کی ڈگر ہے شاہ راہ مفتی ٕاعظم

براے اکتساب التفات و لطف آجاو
ہےجاےخیرو برکت خانقاہ مفتی اعظم

ہےگزری زندگی سرکارکی سنت کےسانچےمیں
بتاتی ہے یہی شام و پگاہ مفتی اعظم

براے حفظ ناموس حبیب خالق اکبر
کمربستہ ہمیشہ ہے سپاہ مفتی اعظم

یکایک دور ہوجاے درون دل کی ویرانی
کبھی پڑجاے جو نور نگاہ مفتی ٕاعظم

یہاں آٹھوں پہر سجتی ہےاہل عشق کی محفل
محبت کا حرم ہے بارگاہ مفتی ٕاعظم

اسے محشر میں بھی مل جائے گی جاے اماں واصف
جسے حاصل ہے دنیا میں پناہ مفتی ٕاعظم

واصف رضاواصف

مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

شان عالی ہےمرے صدرشریعت تیری

قلزم تقوی کے اک نایاب گوہر ، یارغار

آج تشریف تصور میں ہیں لاے صدیق

شیئر کیجیے

Leave a comment