رفیق رحمتہ اللعالمیں صدیق اکبرہیں

رفیق رحمتہ اللعالمیں صدیق اکبرہیں

Table of Contents

رفیق رحمتہ اللعالمیں صدیق اکبرہیں

واصف رضاواصف

 

مراد و مرجع اہل یقیں صدیق اکبرہیں
رفیق رحمتہ اللعالمیں صدیق اکبرہیں

کلام اللہ نے اتقی سے جن کو یاد فرمایا
حبیب رب کے ایسے جانشیں صدیق اکبرہیں

مریضان محبت کے لیے دمساز و چارہ گر
شفیق و مونس جان حزیں صدیق اکبرہیں

خلیق وخوش ادا موزوں طبیعت پیکر رافت
ہراک پہلوسے بےحد دل نشیں صدیق اکبرہیں

جمال خانہ ٕ احقاق حق ہے ان سے وابستہ
جہان صدق کے دُرّ ثمیں صدیق اکبرہیں

ہمیشہ ان کے دست ناز میں جام تقرب ہے
شہ بطحا سےحددرجہ قریں صدیق اکبر ہیں

کرے کیا تذکرہ ان کے علو و شان کاکوٸی
معزز ، محتشم،صادق، امیں صدیق اکبرہیں

وقار و شوکت اسلام ان سے روز افزوں ہے
معین دین ختم المرسلیں صدیق اکبر ہیں

ہےان کی زندگی زہدو ورع کاعطرمجموعہ
یقینا لاٸق صد آفریں صدیق اکبر ہیں

صداقت کا عدالت کا شجاعت کا سخاوت کا
بحمداللہ اک نقش حسیں صدیق اکبرہیں

منور ان کے دم سے کاٸنات عشق والفت ہے
وفا اخلاص کے نور نگیں صدیق اکبرہیں

سفر ہو یا حضر یا جنگ کامیدان ہو واصف
جہاں ہیں سرور عالم وہیں صدیق اکبر ہیں

از

واصف رضاواصف

مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

قلزم تقوی کے اک نایاب گوہر ، یارغار

آج تشریف تصور میں ہیں لاے صدیق

رہی حضور سے تیری وہ عاشقی صدیق

شیئر کیجیے

Leave a comment