قلزم تقوی کے اک نایاب گوہر ، یارغار

قلزم تقوی کے اک نایاب گوہر ، یارغار

Table of Contents

قلزم تقوی کے اک نایاب گوہر ، یارغار

واصف رضاواصف

قلزم تقوی کے اک نایاب گوہر ، یارغار
مطلع ارشاد کے شب تاب اختر ، یارغار

آپ کی سیرت ہے عکس سیرت شاہ زمن
آپ کا ہے عارض کردار خوشتر یار غار

جن کے سر پر سایہ ٕ قرب نبی ہے ہرگھڑی
"آپ ہیں بس آپ ہیں صدیق اکبریارغار”

صدق گوٸی استقامت آپ کی پہچان ہے
شفقت و رافت کے بھی ہیں آپ پیکر یارغار

آپ سے ہے حلقہ ٕاہل عقیدت شادمان
آپ سے مرعوب ہے باطل کالشکریارغار

آپ کی توصیف کا ہرگز ادا ہوگانہ حق
گرچہ لکھے جاٸیں گے دفتر کے دفتر یار غار

قبل از اسلام بھی تھے نیک طینت پاک خو
اور چمکے داخل اسلام ہوکر یار غار

ان کے پیچھے چل رہی ہےآج تک خلق خدا
رہ رو راہ محبت کے ہیں رہبر یار غار

ہرگھڑی رکھتےہیں دست شفقت ولطف وعطا
بےکس و بے بس کےہیں ہمدردو ویاور یارغار

واصف بے دام ہے چشم کرم کاخواستگار
یہ زد آلام پر رہتا ہے اکثر یار غار

از
واصف رضاواصف

مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

آج تشریف تصور میں ہیں لاے صدیق

رہی حضور سے تیری وہ عاشقی صدیق

اے جانشین شہ رسالت رفیق ہجرت رفیق ہجرت

شیئر کیجیے

Leave a comment