درمدح حضرت حنظلہ رضی اللہ تعالی عنہ

درمدح حضرت حنظلہ رضی اللہ تعالی عنہ

Table of Contents

درمدح حضرت حنظلہ رضی اللہ تعالی عنہ
درمدح حضرت حنظلہ رضی اللہ تعالی عنہ

درمدح حضرت حنظلہ رضی اللہ تعالی عنہ

رشحات قلم :واصف رضاواصف

خوش بخت خوش نصیب خوش اطوارحنظلہ
ہیں کشتہ رسول نعم بار حنظلہ

رہتے ہیں پیش پیش براے فروغ دیں
باشندہ ٕ قبیلہ ٕ انصار حنظلہ

کہتی ہے جن کو دنیا غسیل الملاٸکہ
میدان حرب کے ہیں وہ سالار حنظلہ

پیشانی حیات پہ تقوی کا نور ہے
عرفاں شناس ، صاحب اسرار حنظلہ

مرقوم ہے بحرف جلی لوح عزم پر
ہیں رحمت تمام کے شہکار حنظلہ

کیسے نہ چمکے جوہر اخلاق وعلم وفن
جب تھے قریب سید ابرار حنظلہ

ہے ماوارے عقل ترا رتبہ و کمال
سر پر ہے تیرے فضل کی دستارحنظلہ

کیسے نہ تیرا ذکر وہ صبح ومساکریں
جو ہیں ترے غلام و نمک خوار حنظلہ

جو عاشق حضور نہیں وہ مرانہیں
پیغام دے گۓ ہیں یہ سرکار حنظلہ

ہے عطر بیز جس سے دماغ جہان عشق
لاریب ہیں وفا کے وہ گلزار حنظلہ

واصف عزیمتوں کی مکمل کتاب ہیں
عالی دماغ پیکر ایثار حنظلہ

رشحات قلم
واصف رضاواصف
مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

منقبت درشان اعلی حضرت علیہ الرحمہ

در مدح سید المحدثین سیدناابوہریرہ ؓؓ

درمدح سیدناحسان بن ثابتؓ

در مدح سید المحدثین سیدناابوہریرہ ؓ

در مدح بلال حبشیؓ

درمدح صحابی رسول ،حضرت ابوعبیدہ بن جراح ؓ

در مدح صحابی رسول ﷺ حضرت ابودجانہؓ

در مدح حضرت عبداللہ بن عمرؓ

شیئر کیجیے

Leave a comment