درمدح حضرت سیدناعبداللہ ابن مسعودؓ
از:واصف رضاواصف
مستند قاری قرآن ہیں ابن مسعود
آشناے رہ عرفان ہیں ابن مسعود
قرب سرکار مدینہ نےبلندی بخشی
حامل رتبہ ٕذیشان ہیں ابن مسعود
جس کی خوشبو سے معطرہےمشام عالم
مشک بو وہ گل ریحان ہیں ابن مسعود
رونق صفحہ ٕ قرطاس فلاح و اقبال
مصحف عزم کا عنوان ہیں ابن مسعود
جوبھی منکرہیں تری شان ترفع کے،سبھی
راندہ ٕ درگہ رحمان ہیں ابن مسعود
خوشہ چینی کے لیے آتے ہیں اہل حاجت
علم وحمت کے دبستان ہیں ابن مسعود
ذکر سے ان کے میسر ہیں سکوں کی سانسیں
فرحت قلب کاسامان ہیں ابن مسعود
چشم واصف میں سلاطین جہاں سے بہتر
تیری دہلیز کے دربان ہیں ابن مسعود
رشحات قلم