براہ راست ملتا ہے ہمیں صدقہ حذیفہ کا

براہ راست ملتا ہے ہمیں صدقہ حذیفہ کا

Table of Contents

براہ راست ملتا ہے ہمیں صدقہ حذیفہ کا

واصف رضا واصف

 

وراے حیطہ ٕ ادراک ہے رتبہ حذیفہ کا
گلِ گلزارِ ہستی ہے تر و تازہ حذیفہ کا

ضیاے قرب خاص سید لولاک کے صدقے
ہے مہتاب سپہر اوج تابندہ حذیفہ کا

عزیمت پرعمل کےایسےگہرےنقش چھوڑےہیں
کہ دنیاپڑھ رہی ہے آج تک خطبہ حذیفہ کا

لقب ان کو ملا ہے”صاحب سر”کا شہ دیں سے
ہے عکس اسوہ محبوب رب اسوہ حذیفہ کا

ہمیشہ محو ذکر سرور عالم میں رہتے ہیں
شہ دیں کی محبت سے ہےپر سینہ حذیفہ کا

ہے ان کی ذات بابرکات کےچرچے جدھر دیکھو
کھنکتا ہے جہان عشق میں سکہ حذیفہ کا

وہ سر سے پاؤں تک ہیں پیکر عجزووفاوحلم
ہر اک طرز عمل بھی ہے جداگانہ حذیفہ کا

سلاطین زمانہ کی ہمیں چنداں نہیں حاجت
براہ راست ملتا ہے ہمیں صدقہ حذیفہ کا

ہے بودو باش ہردم قریہ ٕانوار مدحت میں
زبان واصف خستہ پہ ہے نغمہ حذیفہ کا

رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

اے مرد حق اے مرد باوفا عمار بن یاسر

ابھی بھی دشمنوں پرخوف ہےطاری قتادہ کا

تمھاری ہی تو ہے چشم عنایت حافظ ملت

شیئر کیجیے

Leave a comment