شہید کربلا تم پر شھادت ناز کرتی ہے

شہید کربلا تم پر شھادت ناز کرتی ہے

Table of Contents

شہید کربلا تم پر شھادت ناز کرتی ہے

مفتی محمدعین الحق شاہدنوری

شہید کربلا تم پر شھادت ناز کرتی ہے
علی کےلاڈلے تم پرسخاوت نازکرتی ہے

خداکی راہ میں صبرورضابن کریہ جب نکلے
فرشتے کہ اوٹھے تم پر قناعت ناز کرتی ہے

ہزاروں کےمقابل میں یہ تنہاآ ج نکلے ہیں
حسین ابن علی تم پر شجاعت نازکرتی ہے

لٹایاگھر کےگھر راہ خدامیں اف نہ کی دل میں
سخی ابن سخی تم پر سخاوت ناز کرتی ہے

گلوئےپاک پرخنجر لبوں پرمسکرا ہٹ ہے
بصدجان وجگرتم پرشھادت نازکرتی ہے

دیا ہے چھےمہینےکی امانت اصغرِکم سن
قسم اللہ کی تم پر دیانت ناز کرتی ہے

گلےمیں ہارزخموں کےلبوں پرنام حق جاری
شھیدکربلا تم پر شھادت ناز کرتی ہے

گھیرےخود بحرغم میں اورپئےامدادکوپہونچے
امام کربلا تم پر امامت ناز کرتی ہے

نہ کیوں حسرت سےدیکھےخودشھادت انکواےشاہد
قسم اللہ کی ان پر شھادت ناز کرتی ہے

مفتی محمدعین الحق شاہدنوری

ماخوذ:( درّ مکنون ) از حضرت شاہد ملنگوی
ترتیب وتدوین: سراج حبیبی حبیبی منزل (نیپال)

شیئر کیجیے

Leave a comment