سلام عشق و عقیدت زبیر بن عوام
واصف رضا واصف
ضیاے شمع شجاعت زبیر بن عوام
عطاے شافع امت زیبر بن عوام
منار قصر ہدایت زبیر بن عوام
بہار گلشن الفت زبیر بن عوام
تمھاری شان عیاں ہے مثال بدرمنیر
اے مرد حامل شوکت زبیر بن عوام!
ہرایک سمت تمھاری ولاکی خوشبوہے
گلاب باغ محبت زبیر بن عوام!
نبی نے آپ کو بخشا مراتب علیا
ہیں آپ لاٸق مدحت زبیر بن عوام
ہے ہرجہت سے ضیا ریز جوہر کردار
ہیں خوب صاحب خصلت زبیربن عوام
ہے پھوپھی زادنبی ہونےکاشرف حاصل
تمھیں ہے شہ سے قرابت زبیر بن عوام
شہ مدینہ سےدنیامیں ہی تمھیں لاریب
ملا ہے مژدہ ٕ جنت زبیر بن عوام
لحد پہ آپ کے تنزیل نور و رحمت ہو
شہید دین رسالت زبیر بن عوام
ہے پیش آپ پہ ہردم بجانب واصف
رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار