درمدحصحابی رسول حضرت سیدنا ابوذر غفاری

Table of Contents

  درمدح صحابی رسول حضرت سیدنا ابوذر غفاری

درمدح صحابی رسول حضرت سیدنا ابوذر غفاری

درمدح صحابی رسول حضرت سیدنا ابوذر غفاری

از: واصف رضا واصف

پاکیزہ صفت پیکر ایثار ابوذر
ہیں رشد کے اک اختر ضو بار ابوذر

قرب شہ بطحا نے بلندی سے نوازا
ہرآن رہے بن کے وفادار ابو ذر

پیشانی ہستی پہ تورع کی چمک ہے
ہیں عارف حق صاحب اسرار ابوذر

مرغوب ہے بس سنت سرکارممجد
رعناٸی دنیا سے ہیں بیزار ابوذر

دنیاوی وجاہت سے سروکار نہیں ہے
ایمان کی دولت سے ہیں زردارابوذر

ناموس رسالت کی تحفظ میں ہمیشہ
دشمن سے رہے برسر پیکار ابوذر

کیا ہیچ مداں سے ہو بیاں تیرا ترفع
سرپر ہے ترے فضل کی دستار ابوذر

زلف شہ کونین کی نکہت سےمسلسل
مہکا ہے ترے عشق کا گلزار ابوذر

عفریت بلاخیز سے واصف ہےپریشاں
للہ کرم کیجیے سرکار ابوذر

رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار

مزید پڑھیں

کتاب عزم پڑھاتے ہیں کربلا والے

منقبت در شانِ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم ؓ

در مدح سید المحدثین سیدناابوہریرہ ؓؓ

درمدح سیدناحسان بن ثابتؓ

در مدح سید المحدثین سیدناابوہریرہ ؓ

در مدح بلال حبشیؓ

شیئر کیجیے

Leave a comment