منقبت اعلی حضرت علیہ الرحمہ
از: واصف رضاواصف
مرکز عشق و وفا کوچہ ٕاعلی حضرت
مہبط رحمت حق روضہ ٕ اعلی حضرت
چرخ تحقیق و تفقہ کے ہیں ماہ کامل
کیا سمجھ پاےکوٸی رتبہ ٕاعلی حضرت
دام تزویر میں پھنسنےنہیں دیتا خودکو
ایسا ہشیار ہے دیوانۂ اعلی حضرت
میکشو شہر بریلی کی طرف کوچ کرو
جوش پر آج ہے میخانہ ٕ اعلی حضرت
کسی زردار کے منگتے ہوں گوارا ہی نہیں
ہرگھڑی پاتے ہیں ہم صدقہ ٕ اعلی حضرت
عمر بھر سنت سرور پہ عمل پیراتھے
عکس محبوب خدا اسوہ ٕاعلی حضرت
رب تعالی نے انھیں ایسی بلندی بخشی
ہرسو آفاق میں ہے شہرہ ٕ اعلی حضرت
خوشبوے عشق پیمبرسے معطر ہے فضا
در ّ یکتاے زمن قریہ ٕ اعلی حضرت
نجدیت لرزہ بر اندام ہے اب بھی واصف
دیکھ کر تاب و تب خامہ ٕ اعلی حضرت