درمدح صحابی رسول،حضرت ابوعبیدہ بن جراح ؓ
از: واصف رضا واصف
سخی ، دلاور، معین ملت امین امت ابو عبیدہ
جری، ہنرور ، بلند قامت ، امینِ امت، ابو عبیدہ
شرف میں اعلی،خردمیں یکتا،غریب پرور،معاملہ رس
محافظ دین جان رحمت امین امت ابوعبیدہ
مطاف فضل وکمال توہے معظم و خوش خصال توہے
اےحامل عزوشان ورفعت امین امت ابوعبیدہ
ہے خوش نصیبوں میں نام تیرا بلندترہےمقام تیرا
تجھےملی ہے نوید جنت امین امت ابوعبیدہ
ہے ذکرتیرا سرورآور ہےمدح تیری طرب کاساماں
ہے یاد تیری قسیم راحت امین امت ابو عبیدہ
رقم ہیں تاریخ کےورق پر تری دلیری کی داستانیں
عیاں ہےسب میں تری شجاعت امین امت ابو عبیدہ
تھے دیکھنے میں نحیف و لاغر، حقیقتاتھےبڑےدلاور
تھے نور ایماں سے ذی وجاہت امین امت ابو عبیدہ
وہ فقروفاقہ کی مستیاں تھیں،مزاحکومت کابانٹتی تھیں
تھی رشک آور تری قناعت امین امت ابوعبیدہ
ملےجوخاک مزارمجھ کوبناوں سرمہ بصدمحبت
براے افزائش بصارت امین امت ابو عبیدہ
کبھی بھی باغ خیال واصف خزاں رسیدہ نہ ہونےپاے
رہےہمیشہ بہار مدحت امین امت ابوعبیدہ
رشحات قلم
واصف رضاواصف مدھوبنی بہار